حکومت معاشی استحکام، اندرونی و بیرونی سرمایہ کاری اور کاروبار کے مواقع کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے‘حنیف عباسی

راولپنڈی (آن لائن) رکن قومی اسمبلی محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں معاشی استحکام، اندرونی و بیرونی سرمایہ کاری اور کاروبار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے تاکہ ملک وقوم کو خود انحصاری کی راہ پر گامزن کیا جا سکے بنک روڈ واکنگ سٹریٹ سے کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ملٹری لینڈز اینڈ کنٹونمنٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر انتظام سر سبز اور صاف ستھرا ماحول کے حوالے سے منعقدہ واک کے دوران میڈیا سے گفتگو میں کیا۔

راولپنڈی کنٹونمنٹ کی جانب سے صدر بنک روڈ پر واک سٹریٹ میں ہونے والی واک میں وفاقی پارلیمانی سیکریٹری برائے اطلاعات بیرسٹر دانیال چوہدری، رکن قومی اسمبلی ملک ابرار، سٹیشن کمانڈر و پریذیڈنٹ بورڈ بریگیڈئیر احمد نواز، سی ای او سید علی عرفان رضو ی، آ ئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی، وائس پریذیڈنٹ ملک منیراحمد، سی ای او چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ عامر رشید، ایڈیشل سی ای اوزراجہ حیدر شجاع، نوید نواز نول، ڈپٹی سی ای او ناصرکمال اورمنتخب ممبران سمیت سیاسی و سول سوسائٹی اور سکول کے طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی حنیف عباسی نے کہا کہ یہ پراجیکٹ راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کا عوام کو تحفہ ہے واکنگ سٹریٹ سے خواتین کے لئے آسانیاں پیدا ہونگی انہوں نے کہا کہ رات کے وقت صدر واکنگ سٹریٹ کی رونق میں اضافہ ہوا پہلے یہاں پر بجلی کے کھمبے اور تاریں لٹکی ہوتی تھی چار پارکنگ ایریا مختص کئے گئے ہیں واکنگ سٹریٹ سے خواتین کیلئے آسانیاں پیدا ہونگی انہوں نے بنک روڈ کی تزئین وآرائش پر سی ای او راولپنڈی بورڈ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا میں انوسٹر پاکستان کا رخ کر رہے ہیں صفائی ستھرائی میں ہم لندن اور پیرس سے آگے ہیں بنک روڈ واکنگ سٹریٹ سے کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا تاجروں کے تعاون سے یہ کام دو سال میں مکمل ہوا ہے پارلیمانی سیکریٹری بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ یہ ملک کا پہلا منصوبہ ہے جہاں بجلی کی تاروں کو انڈ ر گر اؤنڈ کیاگیا کنٹونمنٹ بورڈ نے انتھک کوشش سے اس منصوبے کو شروع کیاتھا

اس منصوبے سے تاجر اورعوام دونوں مستفید ہوں گئے مستقبل میں یہاں فوڈ سٹر یٹ بنائی جائیگی اورکتابوں کابازار بھی لگایاجائیگا سید علی عرفان رضو ی نے کہا کہ بینک روڈ کی ٹرانسفورمیشن کا فیزوَن مکمل ہوگیاہے فیزوَن جس میں بجلی کی تاروں کو انڈر گر اؤنڈکے ساتھ بنک روڈکو ٹر یفک فری کیا ہے انہوں نے کہا کہ واک کا مقصد صدر بنک روڈ پر شاپنگ اور چہل قدمی کیلئے آنیوالے شہریوں کیلئے خوشگوار ماحول فراہم کرنا ہے راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے منصوبے سے صاف ستھرا ماحول، صفائی، الیکٹرک وین، ایگزیکٹو واش روم سمیت دیگر سہولیات سے آنیوالے شہری خوب محظوظ ہو رہے ہیں صدر بنک روڈ انڈر گراؤنڈ کیبلنگ اینڈ بیوٹیفکیشن پراجیکٹ کے بعد ایک نیا منظر پیش کر رہا ہے بنک روڈ پر آنیوالے شہریوں کیلئے خوبصورت ڈیزائن آرٹ ورک میں بنی فری الیکٹرک شٹل سروس کا بھی آغاز کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ اس کامیاب پراجیکٹ کے بعد صدر بنک روڈ ایک نئے روپ میں اُبھر کر سامنے آیا بنک روڈ پر آنیوالے شہریوں کے بیٹھنے کیلئے بنچز بھی رکھے گئے ہیں شہری خریداری کیساتھ ساتھ صاف ماحول میں واک کیساتھ لطف اندوز ہو رہے ہیں صدر میں گاڑیوں کی پارکنگ کیلئے بڑی جگہیں بھی مختص کی گئی ہیں تاکہ شہری باآسانی گاڑیاں پارک کر سکیں۔

Comments are closed.