نامعلوم افراد کی طرف سے بحریہ ٹاوٴن کے مالک ملک ریاض اور ان کے خاندان کو دھمکیاں

فوری طور پر 5.1 ملین ڈالر سے زائد کا بھتہ طلب کیا گیا ہے بھتہ نہ دینے کی صورت میں ان کے خاندان کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں
بحریہ ٹاوٴن انتظامیہ نے متعلقہ تھانے میں ایف آئی آر درج کروا دی

اسلام آباد(آن لائن) نامعلوم افراد کی طرف سے بحریہ ٹاوٴن کے مالک ملک ریاض اور ان کے خاندان کو دھمکیاں موصول ہوئی ہیں اور ان سے فوری طور پر 5.1 ملین ڈالر سے زائد کا بھتہ طلب کیا گیا ہے بھتہ نہ دینے کی صورت میں ان کے خاندان کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئی ہیں یہ دھمکی ایک نامعلوم تنظیم کے مجاہدین کی طرف سے ای میل کے ذریعے دی گئی ہے جس پر ذرائع کے مطابق بحریہ ٹاوٴن انتظامیہ نے متعلقہ تھانے میں ایف آئی آر درج کروا دی ہے

ذرائع کے مطابق اس دھمکی آمیز ای میل سے تھوڑی دیر قبل چند مشکوک افراد کو ملک ریاض کے اسلام آباد کے سیکٹر جی سکس میں موجود گھر کے باہر بھی دیکھا گیا جو کہ وڈیو بنا رہے تھے جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی موجود ہے بحریہ ٹاوٴن انتظامیہ اور ملک ریاض کی فیملی نے فوری طور پر اس سے اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس کو آگاہ کیا جس نے ایف آئی آر درج کرلی ہے اس حوالے سے جب بحریہ ٹاوٴن کی انتظامیہ کے ذمہ داران سے ان کا موقف جاننے کیلئے رابط کرنے کی کوشش کی مگر ان سے رابط نہیں ہو سکا۔

Comments are closed.