اسپیکر قومی اسمبلی کی اراکین اسمبلی سے پارلیمنٹ کیفے ٹیریا میں ملاقات

اسلام آباد(آن لائن)اسپیکر قومی اسمبلی کی اراکین اسمبلی سے پارلیمنٹ کیفے ٹیریا میں ملاقات ‘اراکین کی اسپیکر کے ساتھ خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی۔ چیئرمین پی اے سی جنید اکبر، نفیسہ شاہ اور عاطف خان سمیت دیگر اراکین کی اسپیکر سے گفتگوہوئی۔ذرائع کے مطابق اسپیکر کی اپوزیشن اراکین سے سیاسی ماحول کو بہتر بنانے کی اپیل کی گئی اور کہا گیا کہ ہر معاملے کا حل بات چیت سے نکالا جا سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق اراکین نے ایوان کو بہترین انداز میں چلانے پہ اسپیکر کے کردار کو سراہا۔

Comments are closed.