اسلام آباد(ان لائن) وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد اراکین پارلیمنٹ نے اپنی بڑھی ہوئی تنخواہ حاصل کرلی جبکہ سپیکر اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہ میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔پارلیمانی ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافہ کر دیا سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کی تنخواہ نہیں بڑھائی گئی
، اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹ کی تنخواہ 5 لاکھ 19 ہزار ہو گئی، اراکین کی تنخواہ پانچ لاکھ انیس ہزار فی رکن ان کے بنک اکاوٴنٹس میں منتقل کر دی گئی، اضافہ یکم جنوری 2025 سے لاگو کیا گیا ہے، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ڈپٹی سپیکر کی تنخواہ نہیں بڑھائی گئی، وہ اب بھی دو لاکھ 18 ہزار روپے ماہانہ ہی وصول کرینگے، سپیکر قومی اسمبلی کے مطابق سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کی تنخواہ فنانس کمیٹی نہیں بڑھا سکتی، کیونکہ فنانس کمیٹی سپیکر خود ہیڈ کرتے ہیں باقی اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔جوکہ یکم جنوری سے کیا گیا ہے۔
Comments are closed.