اسلام آبا د(آن لائن)چیف الیکشن کمشنر و دو ممبران کی تعیناتی کے معاملے پر پی ٹی آئی نے مجوزہ ناموں کی تیاری پر کام شروع کردیا ہے، ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر اور سندھ بلوچستان کے ممبران کے ناموں پر مشاورت کی جارہی ہے،پی ٹی آئی نے سٹیک ہولڈرز،متعلقہ صوبوں کی تنظیموں سے نام مانگے ہیں،ناموں کی فہرست کی حتمی منظوری بانی تحریک انصاف دینگے،سابق بیورکریٹس،سابق ججز اور ٹیکنوکریٹس کے ناموں پر غور کیا جارہا ہے،پی ٹی آئی مجوزہ ناموں پر اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کریگی
،پی ٹی آئی جے یو آئی سے بھی مجوزہ ناموں پر مشاورت کریگی،تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن ممبران اور چیف الیکشن کمشنر تعیناتی کیلئے حکومت نے تاحال رابطہ نہیں کیا،چیف الیکشن کمشنر اور دو ممبران 26 جنوری کو پانچ سالہ مدت مکمل کرچکے ہیں،نئی تعیناتیوں تک موجودہ چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کام کرتے رہیں گے،سپیکر کی جانب سے تاحال پارلیمانی کمیٹی بھی تشکیل نہیں دی جاسکی۔
Comments are closed.