سرکاری سطح پر ہفتہ وار مہنگائی کا پارہ مزید گر گیا،مہنگائی کی شرح میں 0 اعشاریہ 36 فیصد کی مزید کمی ریکارڈ
اسلام آبا د(آن لائن)سرکاری سطح پر ہفتہ وار مہنگائی کا پارہ مزید گر گیا،گزشتہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0 اعشاریہ 36 فیصد کی مزید کمی ریکارڈ کی گئی ،مہنگائی بڑھنے کی سالانہ شرح 0 اعشاریہ 44 فیصد کی سطح پر آگئی،ایک ہفتے میں 9 اشیاء مہنگی،16 سستی 26 کی قیمتوں میں استحکام رہا،ادارہ شماریات کی ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی سے متعلق رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران چینی کی فی کلو قیمت میں 4 روپے 93 پیسے کا اضافہ دیکھنے کو ملا جبکہ چینی کی فی کلو قیمت 150 روپے کی سطح سے تجاوز کر گئی،فی کلو چینی 145.50روپے سے بڑھ کر 150.43 روپے تک پہنچ گئی،گزشتہ ایک ہفتے میں کیلے فی درجن 5 روپے 89 پیسے مہنگے ہوئے،ایک ہفتے کے دوران چکن فی کلو 4 روپے 9 پیسے تک مہنگا ہوا،چکن کی فی کلو قیمت 440.59 روپے سے 444.68 روپے ہوگئے،چاول،کوکنگ آئل،ڈالڈا گھی بیف بھی مہنگے ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں،گزشتہ ہفتے کے دوران ٹماٹر فی کلو 13 روپے 94 پیسے سستے ہوئے،ایک ہفتے کے دوران پیاز فی کلو 13 روپے 43 پیسے سستے ہو گئے،گزشتہ ہفتے کے دوران آلو فی کلو 6 روپے 8 پیسے تک سستے ہوئے،ایک ہفتے کے دوران انڈے فی درجن 13 روپے 2 پیسے تک سستے ہوئے،دال چنا کی فی کلو قیمت میں 13 روپے 18 پیسے کی کمی ہوئی،ایک ہفتے میں ایل پی جی کا گھریلو سیلنڈر 6 روپے 9 پیسے سستا ہوا،دال ماش ،آٹا،لہسن ،جلانے کی لکڑی،دال مسور بھی سستی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں،مٹن،تازہ دودھ ،دہی ،بریڈ سمیت 26 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
Comments are closed.