وزیر اعظم کا الیگزینڈر کو فون ،بیلا روس کا دوسری بار صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے اور انہیں دوسری مرتبہ بیلاروس کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے،ترجمان آفس کے مطابق وزیر اعظم نے الیگزینڈر لوکاشینکو کادوسری مرتبہ صدر منتخب ہونا بیلاروسی عوام کے اعتماد کا مظہر ہے،دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لئے مل کر کام کرنے کے لئے پرجوش ہوں۔تجارت، سرمایہ کاری کے ذریعے دونوں ممالک کے عوام کی خوشحالی کو یقینی بنائیں گے۔

ترجمان وزیراعظم افس کے مطابق گفتگو کے دوران وزیراعظم نے پاکستان اور بیلاروس کے مابین دیرینہ دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور ان تعلقات کو باہمی طور پر فائدہ مند اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ گزشتہ برس نومبر میں صدر لوکاشینکو کے دورہ اسلام آباد کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ وہ رواں برس میں منسک کے اپنے سرکاری دورے کے منتظر ہیں۔ صدر لوکاشینکو نے ٹیلی فون کال پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور پاکستانی عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماوٴں نے دوستی اور تعاون کی موجودہ بنیادوں کو استوار کرتے ہوئے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے مزید فروغ کی خواہش کا اظہار کیا۔

Comments are closed.