رکن قومی اسمبلی سید سمیع الحسن گیلانی کی زمین پر بھی ناجائز قبضے کا انکشاف
سمیع الحسن گیلانی نے اپنی زمین پر قبضے کے خلاف تحریک استحقاق قومی اسمبلی میں جمع کرا دی
اسلام آباد(آن لائن) اراکین پارلیمنٹ بھی قبضہ مافیہ کے شکنجے میں آگئے ،رکن قومی اسمبلی سید سمیع الحسن گیلانی کی زمین پر بھی ناجائز قبضے کا انکشاف،سمیع الحسن گیلانی نے اپنی زمین پر قبضے کے خلاف تحریک استحقاق قومی اسمبلی میں جمع کرا دی۔ ذرائع کے مطابق بہاولپور میں رکن قومی اسمبلی کی زمین پر قبضے کے خلاف تحریک استحقاق پر قائمہ کمیٹی برائے قواعد و ضوابط و استحقاق میں غور ہو گا۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قواعد و ضوابط و استحقاق کا اجلاس منگل کو دن دو بجے پارلیمنٹ ہاوٴس میں طلب کیا گیا ہے
۔ سید سمیع الحسن کی زمین پر مبینہ قبضے سمیت مختلف اراکین کی جانب سے قومی اسمبلی کیقواعد و ضوابط میں متعارف شدہ ترامیم کے ایجنڈ?ے پر غور ہو گا۔ شیر علی ارباب کے خلاف پیسکو افسران کی جانب سے سوشل میڈیا پر تضحیک ا?میز پوسٹ کے خلاف تحریک استحقاق پر بھی غور ہو گا۔ ایم کیو ایم کی رکن قومی اسمبلی سبین غوری کی جانب سے نا مناسب زبان کے استعمال پر تھانہ ا?بپارہ کے سب انسپکٹر کے خلاف تحریک استحقاق بھی ایجنڈے کا حصہ ہے ۔
Comments are closed.