پیکا ایکٹ میں دنیا کے بہترین طریقوں کو اپنایا گیا ہے، عطاء اللہ تارڑ

لاہور (آ ن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پیکا ایکٹ میں دنیا کے بہترین طریقوں کو اپنایا گیا ہے۔ صحافت کی آڑ میں سوشل میڈیا کو مادر پدر آزاد نہیں چھوڑا جا سکتا۔ جلد ڈیجیٹل میڈیا پروٹیکشن اتھارٹی میں نجی شعبے سے نامزدگیاں کی جائیں گی۔ اے پی پی ایمپلائز یونین پنجاب کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوے انہوں نے کہا پیکا ایکٹ کا مقصد فیک نیوز کا خاتمہ اور سوشل میڈیا کے خطرات کا تدارک کرنا ہے۔ سوشل میڈیا کے خطرات روکنے کے لئے یہ ایک اچھا اقدام ہے۔ پیکا ایکٹ میں دنیا کے بہترین طریقوں کو اپنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا صحافت کی آڑ میں سوشل میڈیا کو مادر پدر آزاد نہیں چھوڑا جا سکتا۔

اس ایکٹ میں کوئی متنازعہ شق ہے تو سامنے لائی جائے ہم اس پر بات کرنے کے لئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جلد ڈیجیٹل میڈیا پروٹیکشن اتھارٹی میں نجی شعبے سے نامزدگیاں کی جائیں گی۔ پریس کلب یا صحافتی تنظیموں سے منسلک صحافیوں کو اس میں شامل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا اداروں کے ملازمین قومی اثاثہ ہیں، ملازمین کی محنت، لگن اور مہارتیں ہی ادارے کی کامیابی کی بنیاد ہوتی ہیں۔ کرپشن نے اداروں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اداروں کی بہتری اور انہیں منافع بخش بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ ۔ وزارت اطلاعات کے ماتحت اداروں کو منافع بخش بنانے کیلئے تمام تر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ انہوں نے کہا صحافیوں کو درپیش مسائل کا حل اولین ترجیح ہے۔

پی ٹی وی، ریڈیو پاکستان اور اے پی پی قومی ادارے ہیں جو عوام کو معلومات کی فراہمی کی بنیادی ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ ملکی نظریاتی سرحدوں کے محافظ بھی ہیں۔ انہوں نے کہ اموجودہ دور جدید ٹیکنالوجی کا دور ہے۔ ہمیں دنیا کا مقابلہ کرنے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کو اپنانا ہوگا۔

Comments are closed.