ہماری اور پیپلز پارٹی کی جمہوریت کیلئے جدوجہد ایک جیسی ہے، وزیر اعظم

لاہور(آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف کی سپیکر سردار ایاز صادق کی رہائشگاہ آمد کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔وزیراعظم سے پیپلز پارٹی کے رہنماوٴں کی ملاقات میں پاور شئیرنگ فارمولے پر عمل نہ ہونے کے شکوے کیے گئے جبکہ وزیراعظم نے ڈپٹی سپیکر کے بیٹے کو شادی کی مبارکباد اور تحائف دیے، پیپلز پارٹی رہنماوں سے وزیراعظم کی ملاقات، خوش گپیاں لگاتے رہے، پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان تلخیوں کو کم کرنے پر تفصیلی بات چیت ہوئی ملاقات میں موجود ایک پیپلز پارٹی کے عہدے دار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی خصوصی دعوت پر انکے گھر آئے، وزیراعظم نے ڈپٹی سپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ کے بیٹے کی شادی پر مبارکباد اور تحائف دیے جوکہ سپیکر کے گھر ہی مقیم تھے

، ملاقات میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان تلخیاں کم کرنے پر تفصیلی بات چیت ہوئی، شازیہ مری نے نہروں کا معاملہ اٹھایا، خورشید شاہ اور اعجاز جاکھرانی نے پاور شئیرنگ فارمولے پر عملدرآمد پر زور دیا، وزیراعظم نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو ساتھ لیکر چلنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے، چھوٹے چھوٹے سیاسی معاملات کو حل کر لیں گے، اگر نہ حل ہوئے تو ایاز صادق ہم سے زیادہ آپ کے دوست ہیں یہ حل کروا دیں گے، ایاز صادق نے تو پی ٹی آئی سے بھی مذاکرات جاری رکھنے کی پوری کوشش کی، پیپلز پارٹی اور ہماری جمہوریت کے لیے جدوجہد ایک جیسی ہے، وزیراعظم، بات چیت اور مذاکرات سے تمام مسائل حل کر لیں گے، وزیراعظم شہباز شریف پیپلز پارٹی کے رہنماوں سے خوش گپیاں لگاتے رہے۔

Comments are closed.