کوئٹہ(آن لائن)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان کے امن، ترقی اور خوشحالی کے دشمنوں کے ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے،دہشت گردی کے ناسور کے ملک سے مکمل خاتمے کیلئے افواج پاکستان اور پاکستانی عوام شانہ بشانہ کھڑے ہیں، وہ کوئٹہ میں صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے ،قبل ازیں وزیر اعظم شہباز شریف کوئٹہ پہنچے جہاں پربلوچستان کی اعلی قیادت نے ان کا استقبال کیا،نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار،وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور وزیرِ بجلی اویس لغاری بھی وزیر اعظم کے ساتھ موجو د تھے،بعد ازاں وزیر اعظم سی ایم ایچ کوئٹہ پہنچے جہاں پرقلات و بلوچستان کے دیگر اضلاع میں دہشت گردوں سے بہادری سے لڑتے ہوئے زخمی ہونے والے سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی عیادت کی
،وزیرِ اعظم نے زخمیوں سے گفتگو کے دوران انکے ملک کی خاطر قربانی کے جذبے اور وطن کی حفاظت کے غیر متزلزل عزم کی تعریف کی ،اس موقع پر وزیر اعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب قوم کے ہیروز ہیں،مجھ سمیت پوری قوم کو آپ اور قربانی کے جذبے سے سرشار آپ کے اہل خانہ پر فخر ہے،جب تک قوم کا تحفظ ایسے بہادر جوانوں کے سپرد ہے، دشمن پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا،دہشت گردی کے ناسور کے ملک سے مکمل خاتمے کیلئے افواج پاکستان اور پاکستانی عوام شانہ بشانہ کھڑے ہیں،بلوچستان میں دہشت و شر کی فضاء پھیلانے والے عناصر بلوچستان کی ترقی کے دشمن ہیں،بلوچستان کے عوام کے تحفظ کیلئے سیکیورٹی فورسز شر پسند عناصر کے سد باب کیلئے دن رات مصروف عمل ہیں،بلوچستان کے امن، ترقی اور خوشحالی کے دشمنوں کے ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہ ہونے دیں گے، وزیر اعظم نے جوانوں کی بہادری اور ہمت پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ۔
Comments are closed.