پوجا بھٹ نے اپنے اور عالیہ بھٹ کے رشتے سے متعلق خبروں پر خاموشی توڑ دی
ممبئی (آن لائن) معروف بھارتی فلم ساز پوجا بھٹ نے اپنے اور عالیہ بھٹ کے رشتے سے متعلق گردش کرتی خبروں پر پہلی بار ردعمل کا اظہار کرتے ہوے کہا ہے کہ ہمارے ملک میں کسی کا نام بھی کسی کے ساتھ جوڑ دینا کوئی نئی بات نہیں ہے ۔
اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے ماضی میں اپنے اور اداکارہ عالیہ بھٹ کے رشتے سے متعلق گردش کرنے والی افواہوں پر بات کرتے ہوئے ان کی تردید کردی۔انہوں نے کہا کہ یہ تو ہمارے ملک میں کوئی نئی بات نہیں ہے، کسی کا نام بھی کسی کے ساتھ جوڑ دیا جاتا ہے۔ اس طرح کی افواہیں پھیلانے والے اپنی ذہنیت کی نشاندہی کرتے ہیں اور کچھ نہیں۔واضح رہے کہ بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر عالیہ بھٹ اور پوجا بھٹ کے رشتے کو لے کر ایک تنازع کھڑا ہوا ہے اور یہ افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ عالیہ بھٹ پوجا بھٹ کی سوتیلی بہن نہیں بلکہ بیٹی ہیں۔
Comments are closed.