اسلام آباد(آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیمپیئنز ٹرافی کے لیے اسٹیڈیمز کی آئی سی سی کو حوالگی ٹرائی سیریز کے بعد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قذافی اسٹیڈیم نے 8 اور 10 فروری کو تین ملکی سیریز کے میچز کی میزبانی کرنا ہے جسکے بعد نیا آپ گریڈڈ قذافی اسٹیڈیم 11 فروری کو آئی سی سی کے حوالے ہو گا جبکہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں 12 اور 14 فروری کو میچز کے بعد 15 فروری کو آئی سی سی کے پاس چلا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق آئی سی سی سے پی سی بی نے مزید مہلت دینے کی کوئی درخواست کی نہ آئی سی سی نے مہلت دی جبکہ آئی سی سی نے اسٹیڈیمز کے حوالے سے کوئی اعتراض نہیں کیا۔
Comments are closed.