جی ایچ کیو کا دورہ،یاد گارہ شہدا پر حاضری ،پھول چڑھائے،آئی ایس پی آر
راولپنڈی(آن لائن)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے مالدیپ کے چیف آف ڈیفنس فورسز میجر جنرل ابراہیم حلمی نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی ہے ،پاک فوج کے شعبہ تعلقات کے عامہ کے ترجمان (آئی ایس پی آر) کے مطابق مالدیپ کے چیف آف ڈیفنس فورسز میجر جنرل ابراہیم حلمی نے جمعہ کے روز جی ایچ کیو کا دورہ کیا جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا ،مالدیپ کے جنرل نے یاد گار شہدا پرحاضری دی اور پھول چڑھائے اور بعد ازاں آرمی چیف سے ملاقات کی ،دونوں عسکری قیادت کے درمیان باہمی دلچسپی کے اموربپر تبادلہ خیال کیا گیا
،دو طرفہ دفاعی تعاون اور سیکیورٹی سے متعلق امور بھی ملاقات میں زیر بحث آئے ،پاکستان اور مالدیپ کی عسکری قیادت کا دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات اور دوستی کو مزید فروغ دینے کا عزم کو دوہرایا گیا ،پاک مالدیپ عسکری قیادت نے اہم علاقائی امور پر مشترکہ نقطہ نظر کو بھی اجاگر کیا ،مالدیپ کے چیف آف ڈیفنس فورسز نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت، لگن اور علاقائی استحکام کے لیے کردار کو بھی سراہا۔
Comments are closed.