راولپنڈی (آن لائن) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں سابق چیئرمین کے نئے وکلا کو جیل میں ملاقات کی اجازت دے دی ہے عدالتی احکامات کے مطابق 4 رکنی پینل نے جمعہ کے روز اڈیالہ جیل میں ملاقات کی اور سابق چیئرمین سے کیس پر تبادلہ خیال کرنے کے علاوہ وکالت ناموں پر دستخط کروائے
تاہم ملاقات کے بعد پولیس نے پینل میں شامل فیصل چوہدری ایڈووکیٹ کو حراست میں لے لیا فیصل چوہدری کو ایک روز قبل جیل افسر عمران ریاض اور جیل انتظامیہ کو گندی گالیاں دینے پر حراست میں لیا گیا جنہیں حراست میں لے کر اڈیالہ چوکی منتقل کر دیا گیا قبل ازیں تحریک انصاف کے سابق چیئرمین نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی پیروی کے لئے اپنے وکلا کا پینل تبدیل کر دیا ہے نامزد کردہ نئے پینل میں فیصل فرید، عرفان احمد خان نیازی، ملک وحید انجم اور محمد عمران نیازی ایڈووکیٹس کو شامل کیا گیا ہے وکلا کے نئے پینل نے سابق چیئرمین سے ملاقات کے لئے گزشتہ روز عدالت میں دائر درخواست میں استدعا کی کہ چونکہ انہیں اس کیس میں وکیل نامزد کیا گیا ہے
جس کے لئے وکالت ناموں پر دستخط کے علاوہ دیگر ضروری دستاویزات اور کیس پر مشاورت ضروری ہے لہذٰا انہیں جیل میں ملاقات کی اجازت دی جائے جس پر عدالت نے تحریری حکم نامے میں جیل سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت کی کہ وہ جیل میں ملاقات کے لئے وکلا کو آزادانہ رسائی فراہم کریں اور وکالت ناموں کی بھی تصدیق کریں عدالتی احکامات کے تحت چاروں وکلا نے جمعہ کی سہ پہر جیل میں سابق چیئرمین سے ملاقات کی اور کیس پر تفصیلی مشاورت کے بعد ضروری ہدایات لیں۔
Comments are closed.