تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی،ایاز صادق

اسلام آباد(آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا تحریک انصاف کی طرف سے مذاکرات کی دعوت مسترد کرنے پر ردعمل سامنے آگیا۔آن لائن سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ میں نے تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی تھی میں نے صرف اپنی پوزیشن بطور سپیکر کلیر کی تھی اور صرف یہ کہا تھا کہ میرے دروازے ہر کسی کیلئے کھلے ہیں میں مذاکرات کی باضابط دعوت تب دوں گا جب حکومت یا اپوزیشن مجھے کہیں گے از خود کوئی دعوت نہیں دی ۔

سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ میرا کردار بھی یہی ہے میں نے اپنی پوزیشن کلیر کی ہے، میرے چیمبر اور گھر کے دروازے کسی بھی رکن کیلئے کھلے ہیں اور بطور سپیکر میں ہر رکن کے ساتھ احترام سے پیش آتا ہوں اگر حکومت اور اپوزیشن دوبارہ مذاکرات پر رضامند ہونگے اور مجھے کردار ادا کرنے کیلئے کہیں گے تو ہی دعوت دوں گا۔

Comments are closed.