پی ٹی آئی کیخلاف کریک ڈاؤن،ملتان میں مہر بانو قریشی ودیگرگرفتار‘مظفرآبادمیں خواجہ فاروق نظربند

ملتان‘مظفرآباد (آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران ملتان میں پی ٹی آئی رہنما مہر بانو قریشی، زاہد بہار ہاشمی اور دلیر مہارکو گرفتارجبکہ مظفرآبادمیں آزادکشمیرکے اپوزیشن لیڈر خواجہ فاروق احمد کوگھرمیں نظربندکردیاگیا۔پولیس حکام کے مطابق تینوں افراد کو پل چھٹہ سے دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا۔علاوہ ازیں ریلی نکالنے پر پی ٹی آئی کے 10سے زائد کارکن بھی گرفتار کر لیے گئے ہیں۔دوسری جانب آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر خواجہ فاروق کو بھی پولیس نے ہاؤس اریسٹ کردیا۔اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق احتجاج کرنے والے 16 پی ٹی آئی کارکنوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

Comments are closed.