اسلام آباد (آن لائن) وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ اپریل دوہزار بائیس میں ملک ڈیفالٹ ہونے کی باتیں کی جارہی تھیں ۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومت نے دن رات ایک کر کے ملکی معیشت کو استحکام دیا ۔ ملک بچانے کے سیاست کی قربانی دی ۔ حکومت کے ایک سال کی تکمیل پر یوم تعمیر وترقی کے حوالے سے منعقدہ خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوے انہوں نے کہا اپریل دوہزار بائیس میں ملک ڈیفالٹ ہونے کی باتیں کی جارہی تھیں ۔ ہمیں ورثے میں زبوں ھال معیشت ملی جو مشکل فیصلوں کے نتائج کا داراک تھا ۔
تاہم وزیراعظم کی قیادت میں حکومت نے دن رات ایک کر کے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا ۔ انہوں نے کہا ہم نے اپنی سیاست کو قربان کر کے ریاست کو بچایا۔ حکومتی اقدامات کے نتیجے میں غیر ملکی سرمایہ کاری ملک میں آنا شروع ہوئی ۔ مہنگائی کنٹرول ہوئی ۔ اور آج ہم ترقی کے سفر پر گامزن ہیں ۔ انہوں نے کہا سیاسی استحکام اور پالیسیوں کا تسلسل نہ ہونے کی وجہ سے ہم معاشی ترقی کے میدان میں پیچھے رہ گئے ۔ ترقی کے سفر کو جاری رکھنے کے لئے اڑان پاکستان منصوبے کو کامیاب بنائیں گے ۔ انہوں نے کہا دو لاکھ نوجوانوں کو چین کے تعاون سے آئی ٹی تربیت دیں گے ۔ برآمدات کو تیس ارب ڈالر سے ایک سو ارب ڈالر تک لے جانا بھی ہدف ہے
Comments are closed.