اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد پولیس کے غیر قانونی اسلحہ،منشیات فروشی اور پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران ایک ہفتے میں 134ملزمان گرفتارکرکے مقدمات درج کرلئے گئے۔ ڈی آئی جی آسلام آباد محمد جواد طارق کے مطابق ملزمان سے 52 پستول، 09جدید بندوقیں معہ میگزنیز اور بڑی تعداد میں ایمونیشن برآمدکی گئیں۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 10453گرام ہیروئن،4268 گرام چرس، 2859 گرام آئس, 175 بوتل شراب ور نشہ اورگولیاں برآمدکی گئیں۔ پتنگ بازی اور پتنگ فروشی میں ملوث 27ملزمان کو گرفتار کرکے بڑی تعداد میں پتنگیں ڈوریں اور کیمیکل برآمدکی گئیں۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی۔ ڈی آئی جی اسلام آباد کے مطابق اسلام آباد میں سٹریٹ کرائم سمیت سنگین جرائم میں واضح کمی واقع ہوئی ہے۔شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے۔
Comments are closed.