اسلام آباد میں وکلاء کا احتجاج،ریڈزون کے راستے بند ہونے سے عوام رل گئے

اسلام آباد(آن لائن )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وکلا کے احتجاج کی کال کے پیش نظر پولیس کی جانب سے ریڈ زون کے داخلی راستے بند ہونے سے عوام رل گئے ،صدر اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسویشن ایشن ریاست علی آزاد نے ججزسے راستوں کی بندش کے پیش نظردرخواست گزاروں کے خلا ف کوئی بھی حکم جاری نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔ سریناچوک نادرا چوک سے ریڈ زون انٹری بند کر دی گئی، ریڈ زون بند کرنے کے باعث ٹریفک روانگی متاثر گاڑیوں کی رش لگ گئی، مارگلہ روڈ سے ریڈ زون داخلے کیلئے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔سرکاری ملازمین کوبھی بہت دوردورتک پیدل چل کرفاصلہ طے کرناپڑا،پولیس کی بھاری نفری بھی ہرجگہ تعینات ہے ،جبکہ مختلف راستوں کوکینٹنرزلگاکربندکردیاگیاہے۔

وفاقی دارالحکومت کی ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں کہا گیا کہ شہر میں لا اینڈ آرڈر کی صورت میں ریڈ زون کے داخلی اور خارجی راستے بند ہوں گے۔اسلام آباد کی ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں کہا گیا کہ 10 فروری 2025 کو لا اینڈ آرڈر کی صورت میں ریڈ زون کے داخلی اور خارجی راستے بند رہیں گے۔ٹریفک پولیس نے کہا کہ ریڈزون کے داخلی اور خارجی راستے سرینا، نادرا، میریٹ، ایکسپریس چوک اورٹی کراس بری امام صبح 6 بجے سے تاحکم ثانی عارضی طور پر بند ہوں گے۔پولیس نے کہا کہ عوام الناس سے گزارش ہے کہ کسی بھی سفری دشواری سے بچنے کے لیے متبادل کے طور پر مارگلہ روڈ استعمال کر سکتے ہیں تاہم اسلام آباد ٹریفک پولیس آپ کی رہنمائی کے لیے مصروف عمل ہے۔ٹریفک پولیس نے شہریوں سے کہا کہ مزید معلومات کے لیے ٹریفک ہیلپ لائن نمبر 1915 اور اسلام آباد ٹریفک پولیس کے دوسرے سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے رہنمائی لیں۔

وفاقی دارالحکومت کی ٹریفک پولیس نے کہا کہ ریڈزون میں صرف مار گلہ روڈ سے داخلے کا راستہ دیا گیا ہے۔۔ادھر ریڈ زون میں راستوں کی بندش کے باعث وکلا اور سائلین کو عدالتوں میں پیش ہونے میں مشکلات کا سامنا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ بار نے ہڑتال کے باعث عدم پیشی پر عدالت سے ایڈورس آرڈر نہ کرنے استدعا کی۔ صدر اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسویشن ایشن ریاست علی آزاد نے ججز سے اپیل کی کہ راستوں کی بندش کے باعث پیش نہ ہونے والے وکلاء کے خلاف ایڈورس آرڈر جاری نہ کیاجائے۔

Comments are closed.