صدر زرداری کی دورہ پرتگال کے دوران استنبول ایئرپورٹ پر ترک ہم منصب سے ملاقات،خوشگوار جملوں کا تبادلہ
انقرہ (آن لائن) صدر مملکت آصف علی زرداری نے دورہ پرتگال کے دوران ترکیہ میں مختصر قیام کیا، اس دوران ان کی ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے مختصر ملاقات کی ۔ استنبول ایئرپورٹ پر صدر آصف علی زرداری نے رجب طیب اردوان سے ملاقات کی، دونوں رہنماوٴں کے درمیان خوشگوار جملوں کا تبادلہ ہوا۔قبل ازیں ترکیہ کے وزیر خارجہ حاکان فدان نے استنبول ایئرپورٹ پر صدر آصف زرداری کا استقبال کیا۔ ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کے دوران دونوں صدور کے مابین خوشگوار جملوں کا تبادلہ ہوا، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔
Comments are closed.