فرد واحد بے گناہی ثابت کرنے کی بجائے غنڈہ گردی سے بات منوانا چاہتا ہے ، پرویز رشید

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ فرد واحد اپنی غلطیوں کا خود شکار ہو کر ضد پر اتر آیا ہے۔ فرد واحد کی خواہشات کوئی حکومت یا سیاسی جماعت پوری نہیں کر سکتی۔وہ اپنی بے گناہی ثابت کرنی کی بجائے غنڈا گردی سے بات منوانا چاہتا ہے۔یہاں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فرد واحد اپنی غلطیوں کا خود شکار ہو کر ضد پر اتر آیا ہے۔ فرد واحد کی خواہشات کوئی حکومت یا سیاسی جماعت پوری نہیں کر سکتی۔ پرویز رشید نے کہا کہ فرد واحد اپنی بے گناہی ثابت کرنی کی بجائے غنڈا گردی سے بات منوانا چاہتا ہے۔

کیا ریاست اس طرح کے دباؤ کے سامنے سر نگوں کر لے؟ سینیٹر پرویز رشید نے وکلاء کے احتجاج کو شرپسند ٹولے کا احتجاج قرار دے دیااور کہا کہ یہ احتجاج وکلاء برادری نہیں وکلاء کا ایک چھوٹا سا گروہ کر رہا ہے۔یہ احتجاج صرف چند شر پسندوں کا ہے۔گزشتہ روز سپریم کورٹ کی جج کی جانب سے چھبیسویں ترمیم کے حوالے سے اضافی نوٹ پر سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کی بنائی آئینی ترمیم کو ختم کرنے کا اختیار کسی کے پاس نہیں ہے۔ پارلیمنٹ بالادست ہے، آئینی ترمیم کر سکتی ہے۔ ایک جج صاحب کا جملہ زیر بحث نہیں لانا چاہئے۔ جب کوئی فیصلہ آئے گا تو اس پر ہم اپنی رائے دیں گے۔ پیکا ایکٹ میں تازہ ترین ترمیم کے حوالے سے سوال پر مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ شکایتیں پہلے سے تھیں پیکا ایکٹ بعد میں آیا۔ شکایتیں صحافتی تنظیموں کو بھی ہیں۔ آپ صحافیوں کی اور ہماری شکایات ہیں جن کے نتیجے میں پیکا ایکٹ بنا۔

Comments are closed.