پی ٹی آئی چیف الیکشن کمشنر اور 2ممبران کیلئے مختلف ناموں پر غور کر رہی ہے، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد(آن لائن)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ ہماری پارٹی چیف الیکشن کمشنر اور دو ممبران کے لیے مختلف ناموں پر غور کر رہی ہے۔پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس کی سماعت بعد میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر اور دو ممبران اپنی آئینی مدت پوری کر چکے ہیں۔کیس سے متعلق بیرسٹر گوہر نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے استدعا کی ہے کہ دلائل سے پہلے ہمارا ریکارڈ بازیاب کروایا جائے، پانچ میں سے چار درخواست گزاروں نے انٹرا پارٹی انتخابات میں کسی طور پر حصہ نہیں لیا تھا جبکہ پانچواں درخواست گزار جو اکبر ایس بابر کا ساتھی ہے اسے پارٹی سے بہت عرصہ قبل نکالا جا چکا ہے۔

Comments are closed.