ترک صدر دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے

اسلام آباد(آن لائن) ترک صدر رجب طیب اردوان 12 اور 13 فروری کو پاکستان کا دورہ کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں ،ترک صدر رجب طیب اردوان کے ساتھ اعلی سطح کا وفد جس میں وزرا اور سینیئر حکام کے ساتھ کارپوریٹ لیڈر شامل ہیں پاکستان آئے گا، ترک صدر اور وزیراعظم شہباز شریف پاک ترک ہائی لیول سٹرٹیجک کوآپریشن کونسل کے ساتویں اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے

، کونسل کے اجلاس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا ،ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاک ترک ہائی لیول سٹریٹیجی کوآپریشن کونسل کے اجلاس کے اختتام پر اہم معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخط بھی متوقع ہیں ،وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر مشترکہ پریس کانفرنس بھی کریں گے،ترک صدر کی وزیراعظم شہباز شریف اور صدر آصف علی زرداری کے ساتھ ملاقاتیں بھی ہوں گی، ترک صدر پاک ترکیہ بزنس اینڈ انویسٹمنٹ فورم سے بھی خطاب کریں گے ،پاک ترکیہ بزنس اینڈ انویسٹمنٹ فورم میں دونوں ممالک کے سرمایہ کار کمپنیز اور تاجر شریک ہوں گے

Comments are closed.