جسٹس سرفراز ڈوگر بطور قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عہدہ سنبھال لیا، کمرہ نمبر ایک میں منتقل

اسلام آباد(آن لائن)جسٹس سرفراز ڈوگر کا بطور قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عہدہ سنبھالنے کے بعد کمرہ نمبر ایک میں منتقل ہوگئے ہیں اور جمعرات کو اور باضابطہ طور پر کیسوں کی سماعت کا آغاز کر دیا۔جسٹس سرفراز ڈوگر کو جسٹس عامر فاروق کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کے بعد قائم مقام چیف جسٹس مقرر کیا گیا تھا۔ وزارت قانون نے گزشتہ رات ان کی تقرری کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا۔جسٹس سرفراز ڈوگر ایکٹنگ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ تعینات کئے گئے ہیں، جبکہ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب سپریم کورٹ کے ایکٹنگ جج ہوں گے۔جسٹس اعجاز سواتی ایکٹنگ چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ، جسٹس جنید غفار ایکٹنگ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ، جسٹس ایس ایم عتیق شاہ ایکٹنگ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعینات کئے گئے ہیں۔

Comments are closed.