پیپلزپارٹی کے پارٹی انتخابات کا معاملہ،الیکشن کمیشن نے 12 مارچ تک کا وقت دے دیا

اسلام آباد(آ ن لائن)الیکشن کمیشن نے پیپلزپارٹی کو جماعتی انتخابات کے حوالے سے جواب کیلئے12 مارچ تک کا وقت دے دیا۔ الیکشن کمیشن میں پاکستان پیپلزپارٹی انٹراپارٹی انتخابات کیس کی ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کی سماعت ہوئی۔پیپلزپارٹی کی جانب سے وکیل ساجد تنولی پیش ہوئے اور بتایا کہ پیپلزپارٹی چیئرمین امریکہ میں ہیں، ہمیں ایک ماہ کا وقت دیا جائے۔ممبر سندھ نے کہا کہ چھ جنوری 2021ء کو انٹرا پارٹی انتخابات کرائے گئے،پیپلزپارٹی کے انتخابات چار سال کیلئے ہوتے ہیں۔

وکیل ساجد تنولی نے کہا کہ پارٹی چیئرمین کو چھ فروری کو نوٹس دیا گیا،ڈی ڈی لا کی جانب سے چھ فروری کو نوٹس ہوا جس کے بعد حاضر ہوگئے ہیں۔ممبر سندھ نے کہا کہ چار سال میں الیکشن کرانے تھے جو نہیں کرائے آپکو شوکاز جاری کیا ہے۔وکیل ساجد تنولی نے کہا کہ فاروق ایچ نائیک بھی سینیٹ کی ذمہ داریوں کی وجہ سے مصروف ہیں۔ممبرپنجاب نے پوچھا کہ آپکو کتنا وقت درکار ہے جواب جمع کرانے کیلئے،وکیل نے کہا کہ ایک ماہ کا وقت دے دیں،جواب جمع کرادیں گے۔آپ کیس ملتوی کرانے کی درخواست لے آئے ہیں وکالت نامہ جمع کرا دیں گے۔الیکشن کمیشن نے پیپلزپارٹی کو 12 مارچ تک کا وقت دے دیا۔

Comments are closed.