پاکستان اور ترکیہ کادوطرفہ تجارتی حجم پانچ ارب ڈالر کرنے پر اتفاق ،24 مفاہمتی یاداشتوں اور معاہدوں پر دستخط

پاکستان اور ترکیہ کے درمیان برادرانہ تعلقات نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں، شہباز شریف
پاکستان میرا دوسرا گھر، دہشتگردی کیخلاف جنگ و دیگر اہم امور پر پا کستان کی بھرپور حمائت جاری رکھیں گے ، رجب طیب اردگان
اسلام آباد (آن لائن) پاکستان اور ترکیہ نے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم پانچ ارب ڈالر کرنے پر اتفاق کیا ہے ، وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان برادرانہ تعلقات نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں۔ دونوں ممالک کی قوموں کے مابین تعلقات صدیوں پر محیط ہیں ۔ رجب طیب اردگان کو عالم اسلام میں معتبر مقام حاصل ہے ۔ ترک صدر رجب طیب اردگان نے پاکستان کو اپنا دوسرا گھر قرار دیتے ہوے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پا کستان کی بھرپور حمائت اور دو نوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا ۔ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں اور معائدوں پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوے وزیر اعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان اور انکے وفد کو خوش آمدید کہتے ہوے کہا کہ پاکستان آپ کا دوسرا گھر ہے ۔ پانچ سال کے بعد آپ کے اس دورے پر پاکستانی عوام بیحد خوش ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں قوموں کے تعلقات صدیوں پر محیط ہیں۔ امید ہے اپ کا دورہ پاکستان بہت مفید ثابت ہو گا ۔ انہوں نے ترکیہ کو ایک عظیم دوست اور برادر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ترکیہ نے پاکستان کی ہر مشکل گھڑی میں بھر پور معاونت کی ۔ سیلاب کے دوران صدر رجب طیب اردوان نے معاونت سے پاکستانی عوام کے دل جیت لئے ۔ انہوں نے پاکستان کے سیلاب متاثرہ علا قوں کا دورہ کیا اور فراخدلی سے متاثرین کی معاونت کی ۔ ا نہوں نے کہا دونوں ممالک کے درمیان پائیدار شراکت داری کو مزید فروغ مل رہا ہے۔

جبکہ دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ غزہ پر ہمارا موقف بڑا واضح ہے ۔ صدر طیب اردگا ن اسلامی دنیا کیا نتہائی معتبر اور قابل احترام رہنما ہیں انہوں نے غزہ کے لئے ہر فورم پر بھرپور آوا ز بلند کی ۔ انہوں نے کہا ترکیہ نے مسئلہ کشمیر پر بھی ہمیشہ پاکستان کے موقف کی حمائت کی ۔ پاکستان قبرض کے معاملے پر ہمیشہ ترکیہ کی حمائت کرتا ر ہے گا ۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ کے بارے میں وزیر اعظم نے کہا پاکستانی سیکورٹی فورسز دہشتگردی کے خلاف نبر د آ زما ہے ۔ بد قسمتی سے دہشتگرد مذموم عزائم کے لئے افغان سرزمین کا استعمال کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ترکیہ کے صدر سے ملا قات میں تجارت سمیت مختلف امور زیر بحث آئے ہیں ۔ انہوں نے ترک زبان میں رجب طیب اردگان کا شکریہ بھی ادا کیا ۔ اس موقع پر ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا کہ پاکستان ہمارا دوسرا گھر ہے ۔ قائد اعظم اور علامہ اقبال کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ دونوں عظیم شخصیات ہمارے بھی ہیرو ہیں ۔ انہوں نے کہا پاکستان آکر دلی مسرت ہوئی، ہم نے باہمی تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے چوبیس مفاہمتی یاداداشتوں اور معائدوں پر بھی اتفاق ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا صدر آ صف علی زرداری سے ملاقات میں تجارتی امور پر گفتگو ہوئی ہے ۔ ہم اپنے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی ترغیب دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا دونوں ممالک کے درمیان پانچ ارب ڈالر تک تجارتی حجم پر بھی اتفاق رائے ہوا ہے ، دفاع اور دفاعی پیداوار کے شعبوں میں تعاون کے فروغ پر گفتگو ہوئی ۔ انہوں نے کہا وزیر اعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا دونوں ملکوں کے عوام کے مابین گہرے تعلقات ہیں ۔

دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوے انہوں نے کہا پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف بڑی قربانیاں دی ہیں ۔ شہید ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہیں ۔ ترکیہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی بھی کی مکمل حمائیت کرتا ہے ۔ انہوں نے کشمیر کے حوالے سے بھی پاکستان کے موقف کی بھر پور حمائت کرتے ہوے کہا کشمیر کا مسئلہ کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہیے ۔ انہوں نے کہا ترکیہ معارف فاونڈیشن کے سکولوں کا پاکستان میں تعلیم کے شعبے میں اہم کردار ہو گا ۔ انہوں نے کہا قبرض کے معاملے پر پاکستان کی حمائت اہمیت کی حامل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے ہر فورم پر پاکستان کے ہمراہ فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کی ، فلسطین کے بہن بھائیوں کی مدد ہمارا فرض ہے ۔ آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لئے مل کر جدو جہد جاری رکھیں گے ۔

قبل ازیں دونوں رہنماوں کی موجودگی میں ترکیہ اور پاکستان کے درمیان چوبیس مفاہتی یادداشتوں اور و معا ئدوں کا تبادلہ ہو ا، جن میں دونوں ممالک کے درمیان سٹریٹجک تعلقات مزید مضبوط کرنے، ائر فورس وار فئیر کے حوالے سے مفاہمتی یاداشت ، سماجی اورثقافتی بنیادوں پر ملٹری اور سل پرسنیلز کے تبادلے کی مفاہتی یادادشت ، انرجی ٹرانزیشن کے شعبے مین تعاون کی مفاہمتی یاداداشت ، ملٹری ہیلتھ کے شعبے میں تربیت و پروٹوکول ، کان کنی کے شعبے میں مفاہتی یادادشت ، زرعی بیجوں کے حوالے سے تعاون کا معائدہ ، سامان کی تجارت بڑھانے کے حوالے سے مشترکہ وزارتی سٹیٹمنٹ ، ہائیڈرو کاربنز کے شعبے میں تعاون کے معائدے میں ترمیمی پروٹوکول ، صنعتی پراپرٹی کے حوالے سے تعاون ، پانی کے شعبے میں تعاون کے معا ئدہ ، ، مذہبی خدمات اور مذہبی تعلیم کے شعبے میں تعاون کی مفاہمتی یادادشت ، انرجی ٹرانزیشن کے شعبے میں تعاون کی مفاہمتی یاداشت ، زرعی بیجوں کے حوالے سے تعاون کی مفاہمتی یاداداشت ، تعلقات عامہ کے شعبوں میں تعاون اور دیگر شامل ہیں ۔

Comments are closed.