الیکشن کمیشن تقرریوں پر حکمت عملی مرتب ‘اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو حکومت سے ازخود مشاورت کرنے کی ہدایت

اسلام آباد(آ ن لائن)تحریک انصاف کی کور اور سیاسی کمیٹیوں کے رات گئے مشترکہ اجلاس میں ملکی سیاسی ومعاشی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،معاشی ٹیم کا موقف تھا کہ حکومتی اعداد و شمار ہوائی اور جھوٹ کا پلندہ ہیں،حکومتی ناقص پالیسیوں کیوجہ سے مڈل کلاس ختم ہوچکی ہے، ملک میں مہنگائی کا راج ہے،بیروزگاری، غربت انتہا پر پہنچ چکی ہے۔اجلاس میں کیا کیا ہوا، اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔اجلاس میں الیکشن کمیشن تقرریوں پر حکمت عملی مرتب کرلی گئی۔اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو حکومت سے ازخود مشاورت کرنے کی ہدایت کی گئی۔

بیرسٹر گوہرنے کہا کہ حکومت جان بوجھ کر الیکشن کمیشن تقرریوں پر تاخیری حربے استعمال کررہی ہے،حکومت کو 45 روز میں الیکشن کمیشن کی تقرریاں کرنی چاہیں،موجودہ چیف الیکشن کمشنر متعصب ہیں،سپریم کورٹ کے واضح آرڈرز کے باوجود مخصوص نشستیں ہمیں نہیں دیں،جن 39 ارکان کو پی ٹی آئی کا قرار دیکر نوٹیفکیشن کیا گیا اس پر بھی مخصوص نشستیں نہیں،حکومت کا منصوبہ ہے یہی الیکشن کمیشن چلتا رہے۔کور و سیاسی کمیٹی ممبران نے بیرسٹر گوہر کی تجاویز کی حمایت کی۔اجلاس میں الیکشن کمیشن تقرریوں پر عدالت سے رجوع کرنے پر مشاورت کی گئی۔

اجلاس میں معاشی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔معاشی ٹیم نے اجلاس کوبتایا کہ ملکی معیشت اس وقت آئی سی یو میں قومہ کی حالت میں ہے،حکومتی اعداد و شمار ہوائی اور جھوٹ کا پلندہ ہیں،حکومتی ناقص پالیسیوں کیوجہ سے مڈل کلاس ختم ہوچکی ہے،ملک میں مہنگائی کا راج ہے، بیروزگاری، غربت انتہا پر پہنچ چکی ہے،وفاقی حکومت کی کارکردگی صرف جھوٹے اشتہارات تک ہے۔پی ٹی آئی کا حکومت کے معاشی بہتری کے دعووں کو ایکسپوز کرنے کا فیصلہ کیا گیا،پی ٹی آئی کمیٹیوں کے ارکان کو حکومتی معاشی دعووں کو بے نقاب کرنے کی ہدایت کی گئی ۔معاشی ٹیم نے ارکان کو معاشی صورتحال سے دستاویزات فراہم کردیں۔کمیٹی نے ہدایت کی کہ تمام ارکان میڈیا اور سوشل میڈیا پر حکومت کو آئینہ دکھائیں،عالیہ حمزہ اور کنول شوزب کو سیاسی کمیٹی میں شامل کرلیا گیا۔

Comments are closed.