اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاوٴس کی تزئین و آرائش اور صفائی ستھرائی سے متعلق جائزہ اجلاس
اسلام آباد(آن لائن)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاوٴس کی تزئین و آرائش اور صفائی ستھرائی سے متعلق جائزہ اجلاس،اجلاس میں ممبران قومی اسمبلی جنید انور چوہدری، بلال اظہر کیانی کی شرکت،پارلیمنٹ ہاوٴس کی تزئین و آرائش اور صفافی ستھرائی سے متعلق کیے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اسپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ کی ہاوٴس میں صفائی ستھرائی سے متعلق اب تک کیے گئے اقدامات پر قومی اسمبلی اور سی ڈی اے کے اعلیٰ افسران کی کارکردگی کو سراہا اور قومی اسمبلی اور سینٹ کی کار پارکنگ کے مسائل پر تفصیلی گفتگو کی۔ اسپیکر سردار ایاز صادق کی قومی اسمبلی اور سینٹ کی علیحدہ علیحدہ کار پارکنگ کی تجویز پر غور کیا اور پارلیمنٹ ہاوٴس میں مہمانوں کے داخلے کے مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پارلیمنٹ ہاوٴس میں مہمانوں کی اجلاس کے دوران رش کا بڑھ جانا ایک بڑا مسئلہ ہے اسپیکر قومی اسمبلی کی مہمانوں کیلئے علحیدہ سے انٹری کیلئے تجویز پر غور کیا گیاہے خواہش ہے کہ پارلیمنٹ ہاوٴس کو جدید خطوط سے استوار کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پارلیمنٹ کا شمار دنیا کی بہترین پارلیمنٹس میں ہونا چاہیے پارلیمنٹ ہاوٴس کے احاطے میں غیر ضروری آمد رفت نہیں ہو چاہیے اجلاس میں پارلیمنٹ ہاوٴس میں مہمانوں کے داخلے کے علیحدہ انٹری گیٹ کی تجویز پیش کی گئی۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے اسمبلی کے سیکیورٹی سٹاف کے ساتھ ناروا رویہ برتنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے۔
اسپیکر نے کہا کہ اجلاسوں کے دوران پارلیمنٹ ہاوٴس کے کسی گیٹ پر رش نہیں ہونا چاہیے ایسے بینکوں کی برانچیں کھولی جائیں جو اراکین پارلیمنٹ اور پارلیمنٹ کے عملے کو تعلیم، صحت، کار ایڈوانس، گھروں کی تعمیر کی اسکیموں کے ذریعے فائدہ پہنچا سکیں پارلیمنٹ ہاوٴس میں اچھی شہرت کے حامل بینکوں جو ملازمین کو مالی طور پر فائدہ پہنچا سکیں کی برانچوں کا قیام ضروری ہے اسپیکر قومی اسمبلی کا قومی اسمبلی کے اعلیٰ افسران اور ممبران قومی اسمبلی کو پارلیمنٹ ہاوٴس کے احاطے کا دورہ کر کہ موقع پر چیزوں کی بہتری کیلئے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لینے کی ہدایت۔
Comments are closed.