صدر مملکت آصف علی زرداری نے ایوان صدرمیں تقریب میں جسٹس سرفراز ڈوگر سے حلف لیا
اسلام آباد(آن لائن)جسٹس سرفراز ڈوگر نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کے طور پر حلف اٹھا لیا، صدر مملکت آصف علی زرداری نے جسٹس سرفراز ڈوگر سے حلف لیا۔حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی، سپریم کورٹ کے جج صاحبان کے حلف کے بعد قائم مقام چیف جسٹس کا لیا گیا۔
آرٹیکل 194کے تحت پہلے صدر مملکت صرف چیف جسٹس کا حلف لیتے تھے لیکن 26 ویں ترمیم کے بعد اب صدر مملکت نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کا حلف لیا جبکہ دیگر ہائی کورٹس کے چیف جسٹس کا حلف گورنر ہی لیں گے۔جسٹس سرفرازڈوگرنے جمعرات کوبھی قائم مقام چیف جسٹس کے طورپر مقدمات کی سماعت کی تھی اور چیف جسٹس چیمبربھی سنبھال لیاتھا۔
Comments are closed.