بھارت کو جدید ٹیکنالوجیز کی منتقلی پر شدید تحفظات ہیں، انڈو یو ایس مشترکہ بیان کو مسترد کرتے ہیں ، بیان بھارت کی حقوق انسانی پائمالیوں کا جواب نہیں ہے ، شفقت علی خان
انڈونیشیا کی قیادت کا دورہ ابھی ملتوی نہیں ہوا ، حتمی تاریخ کا اعلان ابھی کیا جائے گا ، ہفتہ وار پریس بریفنگ
اسلام آباد (آن لا ئن) دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی سے متاثرہ ملک کے طور پر پاکستان دنیا میں امن و استحکام کے فروغ کا خواہاں ہے۔ بھارت کو جدید ٹیکنالوجیز کی منتقلی پر شدید تحفظات ہیں۔ اسحق ڈار 18 فروری کو نیورک جائیں گے، انڈونیشیا کی قیادت کا دورہ ابھی ملتوی نہیں ہوا ، حتمی تاریخ کا اعلان ابھی کیا جا ئے گا ۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران کہا وزیر اعظم شہباز شریف کی دعوت پر ترک صدر نے پاکستان کا دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ ایک اعلی سطح وفد بھی موجود تھا، دورے کے دوران انہوں نے وزیراعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں کیں ۔ اور بزنس اینڈ انسوٹمنٹ فورم سے خطاب بھی کیا ۔ ترک صدر نے وزیراعظم کے ساتھ ہائی لیول سٹریٹیجک تعاون کے اجلاس کی صدارت بھی کی ۔ ترجمان نے کہا کہ ہائی لیول سٹریٹیجک کوآپریشن فورم کے تحت نئی کمیٹیاں قائم کی گئیں ۔ رہنماوٴں نے عالمی اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا ہے ۔ فریقین نے افغانستان پر بات چیت کی ہے ۔
اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ افغانستان کے اندر دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں نہیں ہونی چاہیے ۔ ترجمان نے کہا وزیر اعظم نے متحدہ عرب امارات کا دو روزہ دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ وزیر خارجہ سمیت دیگر وزرا تھے۔ وزیر اعظم نے ورلڈ گورنمنٹس سمٹ سے خطاب کیا ۔ وزیر اعظم نے متحدہ عرب امارات کے رہنماوں کے علاوہ سائڈ لائنز پر سری لنکا اور دیگر ممالک کے لیڈران سے ملاقاتیں کی۔ ترجمان اسرائیل کی جانب سے غزہ کے لوگوں کے سعودی عرب میں آباد ہونے کی بیان کی مذمت کرتے ہوے کہا کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ایران، مصر، ترکیہ، ملائشیا، سعودی عر ب کے وزرائے خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ اور او آئی سی وزرائے خارجہ کی غیر معمولی اجلاس بلانے کی حمایت کی ہے۔ ترجمان نے لیبیا کشتی حادثہ میں موجود افراد کے خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ کشتی حادثہ میں 63 پاکستانی موجود تھے۔ سولہ افراد کی لاشوں کی شناخت ہوچکی ہے ۔ تین بچ جانے والے افراد سفارت خانے کے پاس ہیں۔ دس پاکستانی کشتی حادثے میں لاپتہ ہیں۔ ترجمان نے انڈو یو ایس کے مشترکہ بیان کو مسترد کرتے ہوے اسے بے بنیاد اور حقائق کے منافی قرار دیا ۔ ترجمان نے کہا مشترکہ بیان کے باوجود بھارت عوامی حقوق کی پامالی کا جواب دینے میں ناکام رہا ہے ۔ ترجمان نے کہا دہشت گردی سے متاثرہ ملک کے طور پر پاکستان دنیا میں امن و استحکام کے فروغ کا خواہاں ہے۔ بھارت کو جدید ٹیکنالوجیز کی منتقلی پر پاکستان کو شدید تحفظات ہیں۔
ترجمان نے کہا اسحق ڈار 18 فروری کو نیورک جائیں گے۔ جہاں وہ یو این کے سیکورٹی کونسل کے اجلاس میں شریک ہونگے۔ اجلاس کے سائڈ لائنز پر دو طرفہ ملاقا تیں بھی کریں گے ۔ ترجمان نے بتایا کہ انڈونیشیا کی قیادت کا دورہ ملتوی نہیں ہوا۔ ابھی دورہ کی تاریخ حتمی طے نہیں ہوئی۔ دونوں ممالک باہمی موافق تواریخ پر کام کر رہے ہیں۔ تاریخیں حتمی طے ہونے پر اعلان کریں گے۔ ترجمان نے کہا متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستانی کمیونٹی پر کسی قسم کی پابندی نہیں ہے۔ ہمیں کچھ افراد کے ویزا مسائل کا علم ہوا ہے۔ ترجمان نے کہا آئی ایم ایف سے ہمارا پروگرام اور رابطے برقرار ہیں۔ یوکرین مسئلے کے اثرات کا مختلف ممالک بشمول پاکستان پر بھی اثر ہوا ہے۔ ہم اس مسئلے کے حل کی کوشیشوں کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ افغانستان سے دہشت گردی کے معاملے کو دنیا بھر میں اجاگر کر رہے ہیں۔ بین الاقوامی قانون کے تحت قونصلر رسائی کا ایک مکمل نظام ہے۔
Comments are closed.