نہتے اور معصوم شہریوں کی جان و مال کو نقصان پہنچانے والے درندوں کو بہت سخت قیمت ادا کرنی پڑے گی، وزیراعظم

اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں دھماکے کے نتیجے میں کان کنوں کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے ۔وزیراعظم نے شدید زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی اورکہا کہ نہتے اور معصوم شہریوں کی جان و مال کو نقصان پہنچانے والے درندوں کو بہت سخت قیمت ادا کرنی پڑے گی، ملک سے دہشتگردی کی عفریت کے خاتمے کے لیے سرگرم عمل ہیں۔

Comments are closed.