لاہور(آن لائن)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے خیبر پختو نخوا میں سکیورٹی فورسز کو 2 مختلف کارروائیوں میں 15 خوارجیوں کو جہنم رسید کرنے پر خراج تحسین پیش کیاہے-وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے خوارجیوں کے خلاف کارروائی میں شہید لیفٹیننٹ محمد حسان اشرف سمیت 4 جوانوں کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیاہے -وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے شہید لیفٹیننٹ محمد حسان اشرف سمیت 4 جوانوں کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و تعزیت کااظہار کیا اور کہاکہ پوری قوم دہشت گردی کے خاتمے کیلئے یکسو ہے-سکیورٹی فورسز کے شہدا اور بہادر جوان پاکستان کا فخر ہیں –
Comments are closed.