چیئرمین چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی سعودی معاون وزیر دفاع اور چیف آف جنرل سٹاف سے ملاقاتیں

پاکستان سعودی عرب جوائنٹ ملٹری کوآپریشن کمیٹی کا آٹھواں اجلاس
پاکستان ‘سعودی عسکری قیادت کا موجودہ دفاعی تعلقات و سیکیورٹی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کا عزم کا اظہار
سعودی قیادت نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں کو سراہا ‘آئی ایس پی آر

راولپنڈی،ریاض(آن لائن)سعودی عرب کے دورے کے دوران چئیرمین چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی سعودی عرب کے معاون وزیر دفاع عبداللہ العطیبی اور سعودی چیف آف جنرل سٹاف جنرل فیاض حامد الرویلی سے بھی ملاقاتیں ہوئی ہیں جبکہ پاکستان سعودی عرب جوائنٹ ملٹری کوآپریشن کمیٹی کا آٹھواں اجلاس ہوا۔اس موقع پر پاکستان اور سعودی عرب کی عسکری قیادت نے موجودہ دفاعی تعلقات و سیکیورٹی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کا عزم کا اظہار کیاہے اورسعودی عسکری قیادت نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں کو سراہا ہے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق چئیرمین چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کا سعودی عرب کے سرکاری دورہ کے دوران سعودی عرب میں پاکستان سعودی عرب جوائنٹ ملٹری کوآپریشن کمیٹی کا آٹھواں اجلاس ہوا۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی سعودی عرب کے معاون وزیر دفاع عبداللہ العطیبی اور سعودی چیف آف جنرل سٹاف جنرل فیاض حامد الرویلی سے بھی ملاقات ہوئی۔ پاک سعودی عسکری قیادت کی ملاقاتوں میں اہم سٹریٹیجک و سلامتی امور،خطے کی صورتحال اور دو طرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا اور سعودی چیف آف جنرل سٹاف جنرل بن حماد الرویلی کی زیر صدارت جی ایم سی سی کا اجلاس ہوا۔جے ایم سی سی اجلاس میں پاک سعودی مسلح افواج کے درمیان جاری تعاون،مشترکہ ایکسچینج پروگرامز پر تبادلہ خیال ہوا۔

تربیتی اقدامات اور دفاع سے متعلق دیگر امور بھی زیر بحث آئے، پاک سعودی عسکری قیادت نے موجودہ دفاعی تعلقات و سیکیورٹی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کا عزم کا اظہار کیا۔سعودی عسکری قیادت نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں کو سراہا ۔سعودی مسلح افواج کے ہیڈ کوارٹرز آمد پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

Comments are closed.