اسلام آباد (آن لائن)حکومت اوراپوزیشن کے درمیان مذاکرات کے لیے بیک ڈور رابطے بھی ختم ہوگئے، تحریک انصاف نے مذاکرات کے لیے سپیکر سے رابطہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ سپیکر قومی اسمبلی نے تحریک انصاف کے فیصلے کے باوجودمذاکراتی کمیٹی ختم کرنے سے انکار کر دیا ۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد قیصر اورپارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر سپیکر قومی اسمبلی سے رابطے میں تھے، دونوں رہنماوٴں نے سپیکر پر زور دیا تھا کہ وہ جوڈیشل کمیشن قائم کروا دیں تو مذاکرات دوبارہ شروع ہو جائیں گے
، سپیکر نے اپوزیشن کا یہ مطالبہ حکومت تک پہنچایا تھا تاہم حکومت نے مشروط مذاکرات کو بلیک میلنگ قرار دے دیا تھا، سپیکر نے از خود کمیشن کی تشکیل سے معذوری ظاہر کی تھی، سپیکر کے انکار کے بعد بیک ڈور رابطے بھی ختم کردیئے گئے ہیں، اس وقت حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان بھی کسی قسم کے رابطے نہیں ہیں۔ تحریک انصاف نے سپیکر سے اب دوبارہ مذاکرات کیلئے رابطہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، دوسری جانب سپیکر ایاز صادق نے تحریک انصاف کے فیصلے کے باوجود مذاکراتی کمیٹی ختم کرنے سے انکار کر دیا۔
Comments are closed.