اسلام آباد(آن لائن) یوٹیلیٹی اسٹورز ورکرز یونین نے ڈیلی ویجز ملازمین کی برطرفیوں کیخلاف ملک گیراحتجاجی مظاہرے کا اعلان کردیا ،ملازمین کا یو ایس سی ہیڈ آفس اسلام آباد کے باہر مظاہرہ ، مطالبات پورے نہ ہونے پر ملازمین کی جانب سے پورے ملک میں دھرنے دیے جائیں گے۔وفاقی حکومت کسی جانب سے یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے تین ہزار ملازمین کی برطرفی کے خلاف سوموار کو کارپوریشن کے ورکرز یونین کی جانب سے احتجاجی دھرنا دیا گیا دھرنے میں پورے ملک سے کارپوریشن کے برطرف ملازمین نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پرمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے آل پاکستان ورکرز الائنس کے سیکرٹری سید عارف حسین شاہ نے کہاکہ حکومت نے تنظیم نو کے نام پر تین ہزار سے زائد ملازمین کو برطرف کر دیا ہے جس سے ملازمین شدید پریشانی کا شکار ہیں
انہوں نے کہاکہ حکومت کے اس ظالمانہ اقدام کو نہیں مانتے ہیں ملازمین کی برطرفیوں کے خلاف کیسز عدالتوں میں ہیں ادارے نے ملازمین کو نکال کر توہین عدالت کی ہے انہوں نے کہاکہ ہمارے ایک ایبٹ آباد کے ملازم نے برطرفی کی خبر سن کر خودکشی کی انہوں نے کہاکہ وزیراعظم سے کہتے ہیں کہ چوروں اور ڈاکووں کو پکڑیں ہم آپ کے ساتھ ہیں انہوں نے کہاکہ یوٹیلیٹی اسٹورز کی چین کو دیکھ کر دیگر ممالک نے بھی کارپوریشنز شروع کیآج حکومت کہتی ہے کہ ہمیں یہ ادارہ نہیں چاہیے انہوں نے کہاکہ حکومت میں بیٹھے لوگ اس فیصلے کو واپس لین اگر فیصلے پر نظر ثانی نہ کی گئی تو ہم آئندہ کا لائے عمل دیں گے انہوں نے کہاکہ حکومت نے سبسڈی بند کی تو چینی 160 روپے تک پہنچ گئی یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش سے مافیاں کو فائدہ پہنچانا چاہتے ہیں اس موقع پر سیکرٹری جنرل نیشنل ورکرز یونین راجا مسکین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ڈیلی ویجز ملازمین میں 25 25 سال سے کام کرنے والے ملازمین کو برطرفی کیا گیا ہے
انہوں نے کہاکہ اس وقت یوٹیلیٹی اسٹورز کے اثاثوں کی مالیت 80 ارب روپے ہے اورہم نے اپنے خون پسینے کی کمائی سے یوٹیلیٹی اسٹورز کے اثاثے بنوائے ہیں انہوں نے کہاکہ یوٹیلیٹی اسٹورز کو کسی حکومت نے کوئی گرانٹ نہیں دی انہوں نے کہاکہ کرونا کے دور میں یوٹیلیٹی اسٹورز نے گھر گھر راشن پہنچا یا تھا انہوں نے کہاکہ یوٹیلیٹی اسٹورز سالانہ 25 ارب روپے کا ٹیکس ادا کر رہا ہے ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ملازمین کی برطرفی کا فیصلہ واپس لیا جائے۔۔۔۔۔اعجاز خان
Comments are closed.