بحرینی پارلیمانی وفد کا پارلیمنٹ ہاوٴس کا دورہ

اسلام آباد (آن لائن) سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان بحرین کے ساتھ اپنے دو طرفہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات موجود ہیں جو مذہبی، ثقافتی اور تاریخی اقدار پر مبنی ہیں۔ پاکستان اوربحرین کے پارلیمانی وفد نے ایوان نمائندگان کے صدر احمد بن سلمان المسلم کی قیادت میں پارلیمنٹ ہاوٴس کا دورہ کیا اور سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، تجارتی مواقع، اور پارلیمانی تعاون کو فروغ دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بحرینی پارلیمانی وفد کا پرتپاک استقبال کیا اور پارلیمنٹ ہاؤس آمد پر وفد کا شکریہ ادا کیا۔ بحرینی ایوان نمائندگان کے صدر احمد بن سلمان المسلم نے پارلیمنٹ ہاوٴس میں پرتپاک استقبال پر اظہار تشکر کیا۔بحرینی سپیکر احمد بن سلمان المسلم نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات کی، جس میں پاک۔بحرین فرینڈ شپ گروپ کے قائم مقام کنوینر و رکن قومی اسمبلی چوہدری محمد شہباز بابر بھی موجود تھے۔ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، تجارتی مواقع، اور پارلیمانی تعاون کو فروغ دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماوٴں نے پاک۔بحرین پارلیمانی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پارلیمانی روابط میں اضافہ دونوں اقوام کو قریب لانے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان بحرین کے ساتھ اپنے دو طرفہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ پاکستان اور بحرین کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات موجود ہیں جو مذہبی، ثقافتی اور تاریخی اقدار پر مبنی ہیں۔دونوں برادر ممالک میں اقتصادی، تجارتی اور دیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

سپیکر سردار ایاز صادق نے مزید کہا کہ دونوں ممالک اہم علاقائی اور عالمی امور پر یکساں موقف رکھتے ہیں اور علاقائی و عالمی فورمز پر ہمیشہ ایک دوسرے کے موقف کی حمایت کی ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستانی تارکین وطن کی بڑی تعداد بحرین میں مقیم ہے اور دونوں ممالک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ پاکستان کے دورے پر ا?ئے بحرینی ایوان نمائندگان کے صدر احمد بن سلمان المسلم نے کہا کہ بحرین پاکستان کو ایک اہم برادر اور دوست ملک تصور کرتا ہے اور پاکستان کا دورہ کرکے انتہائی خوشی محسوس کر رہا ہوں۔بحرینی سپیکر نے کہا کہ پاکستان اور بحرین کے درمیان تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں۔ بحرین پاکستان کے ساتھ پارلیمانی، تجارتی، آئی ٹی اور دیگر متفرق شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا چاہتا ہے۔بحرین کی پارلیمان پاکستان کی پارلیمان کے ساتھ آئی ٹی کے شعبے میں ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ بحرینی سپیکر نے پاکستان میں پرتپاک استقبال پر سپیکر قومی اسمبلی اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔بحرینی سپیکر نے کہا کہ پاکستان اور بحرین کے مابین تجارتی روابط کو مزید فروغ دینا چاہیے اور پاک۔بحرین فرینڈ شپ گروپ کو مزید مستحکم بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک اسلامی ممالک میں ایک اہم ملک تصور کیا جاتا ہے اور بحرین پاکستان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔بحرین کے سپیکر نے کہا کہ بحرین پاکستان کے ساتھ پارلیمانی، تجارتی اور عسکری تعلقات کو فروغ دینا چاہتا ہے۔

بحرین میں مقیم پاکستانی وہاں کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور ایک خوشگوار اور پرامن زندگی بسر کر رہے ہیں۔سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان اور بحرین کے مابین پارلیمانی، تجارتی اور سفارتی و دفاعی شعبوں میں تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ بحرین، سعودی عرب اور پاکستان کے مابین پارلیمانی رابطوں کے فروغ سے ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کا موقع ملے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیاحت کے شعبے میں بڑے مواقع موجود ہیں اور پاکستان کے شمالی علاقے دنیا کی توجہ کا مرکز ہیں۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان کے تمام صوبوں اور شمالی علاقہ جات کا دورہ کرکے ہی پاکستان کے حقیقی تشخص کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

Comments are closed.