وزیر اعظم سے عالمی بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے وفد کی ملاقات

ملک کی معیشت صحیح سمت اور ترقی کی جانب گامزن ہے ،کرپشن کو کنٹرول کرنے کیلئے نظام میں شفافیت لا رہے ہیں،شہباز شریف
وفد نے توانائی، صنعت و برآمدات، نجکاری، محصولات و دیگر شعبوں میں حکومتی اصلاحاتی اقدامات کو سراہا ،اعلامیہ
اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملک کی معیشت صحیح سمت اور ترقی کی جانب گامزن ہے،ملکی معیشت کی پائیدار ترقی کیلئے ابھی مزید سفر طے کرنا ہے،معیشت کی بہتری کا سہرا ٹیم کی کوششوں کو جاتا ہے،کرپشن کو کنٹرول کرنے کیلئے نظام میں شفافیت لا رہے ہیں،وزیرا عظم ہاؤس سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف سے عالمی بینک کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹرز کے وفد نے ملاقات کی ہے ،وفد کے شرکاء نے پاکستان کے جاری اصلاحاتی پروگرام پر عملدرآمد کی تعریف کی،وفد نے حکومت کے توانائی، صنعت و برآمدات، نجکاری، محصولات و دیگر شعبوں میں اصلاحاتی اقدامات کو سراہا ہے،وزیر اعظم نے کہا کہ عالمی بینک اور پاکستان کی شراکت داری گزشتہ سات دہائیوں ہر محیط ہے

،عالمی بینک کے تعاون سے پاکستان میں ملکی تعمیر و ترقی کے حوالے سے متعدد بڑے منصوبے تعمیر ہوئے جنہوں نے پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا،پاکستان نے عالمی بینک کے ساتھ شراکت داری سے استفادہ حاصل کیا،عالمی بینک نے 2022 کے سیلاب کے دوران پاکستان میں متاثرہ لوگوں کی بھرپور مدد کی،عالمی بینک کے حالیہ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کے تحت پاکستان میں 40 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی، جو خوش آئند ہے،20 ارب ڈالر سے پاکستان میں صحت، تعلیم، ترقیِ نواجوانان اور دیگر سماجی شعبوں میں مختلف منصوبوں سے ترقی کا نیا باب کھلے گا،آئی ایف سی کے تحت پاکستان کے نجی شعبے میں 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے ملکی معیشت کا پہیہ تیزی سے گھومے گا،عالمی بینک کے حکومت کی پالیسیوں پر اعتماد کے شکر گزار ہیں،پاکستان کا ادارہ جاتی و معاشی اصلاحات کا پروگرام تیزی سے جاری ہے،شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ ملک کی معیشت صحیح سمت اور ترقی کی جانب گامزن ہے،ملکی معیشت کی پائیدار ترقی کیلئے ابھی مزید سفر طے کرنا ہے،معیشت کی بہتری کا سہرا ٹیم کی کوششوں کو جاتا ہے،ملکی برآمدات، ترسیلات زر میں اضافہ ہو رہا ہے،شرح سود کم ہونے سے پیدواری شعبے میں سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے

،کرپشن کو کنٹرول کرنے کیلئے نظام میں شفافیت لا رہے ہیں،ایف بی آر کی اصلاحات میں ڈیجیٹائیزیشن پر کام ترجیحی بنیادوں پر جاری ہے،بجلی شعبے کی اصلاحات سے بجلی کی بلاتعطل فراہمی اور خسارے میں کمی لا رہے ہیں،ایس آئی ایف سی کی بدولت ملک میں سرمایہ کاری کے لئے پر کشش ماحول فراہم کیا گیا ہے، جو تمام سٹیک ہولڈرز کی شرکت کے منفرد نظام کے تحت کام کرتا ہے،قرضوں کی بجائے سرمایہ کاری اور شراکت داری ترجیح ہے،شرکا نے کہا کہ پاکستان میں حکومت کے جاری اصلاحات کے پروگرام کے مثبت نتائج موصول ہو رہے ہیں جو خوش آئند امر ہے،وزیرِاعظم کی قیادت میں پاکستان کی معاشی اصلاحات کا سفر تیزی سے جاری ہے، ورلڈ بینک کے نو (9 )ایگزیکٹیو ڈائریکٹرز پاکستان کے دورے پر آئے ہیں، اور وہ ورلڈ بینک میں دنیا کے مختلف ممالک کے پورٹ فولیو کے نگران ہیں،وفد پاکستان میں معاشی ترقی کے منصوبوں اور سرمایہ کاری کے بارے میں تبادلہ خیال کرے گا،اجلاس میں وفاقی وزراء احسن اقبال، احد خان چیمہ، سردار اویس خان لغاری، ڈاکٹر مصدق ملک، وزراء مملکت علی پرویز ملک، شزہ فاطمہ خواجہ، وزیرِ اعظم کی کوآرڈینیٹر رومینہ خورشید عالم، سینیٹر شیری رحمن، رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ، وزیرِ اعظم کی نمائندہ برائے پولیو پروگرام عائشہ رضا فاروق اور متعلقہ اعلی حکام نے بھی شرکت کی۔

Comments are closed.