مقدمات کی تفویض اور انتظام کا جدید نظام وقت کا تقاضا تھا، شہباز شریف

اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مقدمات کی تفویض اور انتظام کا جدید نظام وقت کا تقاضا تھا ، نیا نظام شفافیت اور بروقت انصاف کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرے گا ، کھربوں روپے کے ٹیکس مقدمات عشروں سے زیر التوا ہیں ۔ وزیراعظم نے مقدمات کی تفویض انتظامی نظام کا اجرا کر دیا ۔ ا فتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوے انہوں نے کہا مقدمات کی تفویض اور انتظام کا جدید نظام وقت کا تقاضا تھا۔ نظام کے اجرا میں تعاون کرنے پر کینیڈا اور اقوام متحدہ کے مشکور ہیں ۔ انہوں نے کہا نیا نظام شفافیت اور بروقت انصاف کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ایف بی آر میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم متعارف کرنے کا مقصد واجب الادا ٹیکس کا حصول تھا ۔ کئی دہائیوں سے ہمارا نظام انحطاط کا شکا ر تھا ۔ جدید ٹیکنالوجی سے لیس نظام مقدمات کی ٹریک اینڈ ٹریس میں معاون ثابت ہو گا ۔ انہوں نے کہا جدید ت ٹیکنا لوجی کے فقدان سے کھربوں روپے کی رقم دہائیوں سے رکی ہوئی تھی ۔

بد قسمتی سے ماضی میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کا درست استعمال نہیں کیا گیا ۔ ہم نے اس ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کو از سر نو شروع کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کھربوں روپے کے ٹیکس مقدمات عشروں سے زیر التوا ہیں ۔ گذرتے وقت پر افسوس کے بجائے غلطیوں سے سیکھ کر آگے بڑھنے کے خواہاں ہیں ۔ گذشتہ گیارہ ماہ سے نظام میں موجود خرابیوں کو دور کرنے پر پوری توجہ دی ۔ ٹیم کی محنت کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں ۔ ایسا نظام متعارف کرایا ہے جس سے لوٹی ہوئی تمام رقم قومی خزانے میں واپس لائی جائے گی ۔ بد عنوان عنصر سے ایک ایک پائی وصول کر کے عوامی فلاح پر خرچ کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ نئے نظام کے تحت ایک دن میں سندھ ہائیکورٹ نے چوبیس ارب کے کیسز کے فیصلے کئے ہیں یہ رقم قومی خزانے میں واپس جمع کرائی جائے گی ۔

انہوں نے کہا پاکستان بھر میں سائلین مقدمات کے شفاف اور تیز تر انصاف کے خواہاں تھے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوے وزیر قانون و ا نصاف اعظم نذیر تارڑ نے کہا وزارت قانون انصاف مقدمات کی تفویض کے حوالے سے اہم اقدامات کرر رہی ہے ۔ ہم ای گورننس کے نظام کی طرف گامزن ہیں ۔ جدید ٹیکنالوجی کو اپناتے ہوے اٹھانوے فیصد حکومتی اقدامات کو ای پو رٹل پر منتقل کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا جو انصاف تا خیر سے ملے اس کا کیا فائدہ ہے ۔ انہوں نے کہا حکومتی آمدن کے حامل مقدمات کے فوری فیصلوں سے معیشت پر مثبت اثرات مرتب آئیں گے ۔ ہمیں ماضی میں مقدمات کے التوا کا شدید سامنا رہا ہے ۔

Comments are closed.