سیکیورٹی فورسز کا کرک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن

راولپنڈی ( آن لائن )خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 6 خوارجی دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاعات پر ضلع کرک میں آپریشن کیا آپریشن کے دوران پاکستانی فوج کے دستوں نے موٴثر کارروائی کرتے ہوئے 6 خوارج کو جہنم واصل کردیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ علاقے میں مزید کسی بھی دہشت گرد وں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پْرعزم ہیں۔

Comments are closed.