اس ملک میں آئین کی بالادستی وہنی چاہیے ، سلمان اکرم راجہ

صاف شفاف الیکشن ہی مسائل کا حل ہے ، تین سال سے میرا عمران خان سے قریبی تعلق ہے وہ واضح کہتے ہیں کہ پاکستان کا مستقبل جمہوریت سے منسلک ہے ،عمران خان پاکستان کے آئین پر سمجھوتہ نہیں کریں گے ،مرکزی سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی کیتحفظ آئین پاکستان کی مرکزی قیادت کی کراچی پریس کلب آمد میٹ دی پریس کے وفد سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو ، ملاقات میں ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا
کراچی (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ اس ملک میں آئین کی بالادستی وہنی چاہیے ،صاف شفاف الیکشن ہی مسائل کا حل ہے ، تین سال سے میرا عمران خان سے قریبی تعلق ہے وہ واضح کہتے ہیں کہ پاکستان کا مستقبل جمہوریت سے منسلک ہے

،عمران خان پاکستان کے آئین پر سمجھوتہ نہیں کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک تحفظ آئین پاکستان کی مرکزی قیادت کی کراچی پریس کلب آمد میٹ دی پریس کے وفد سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ملاقات میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی، سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی بیریسٹر سلمان اکرم راجہ،پی ٹی آئی مرکزی رہنما اسد قیصر، ایڈووکیٹ سردار لطیف کھوسہ، پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ، جنرل سیکریٹری ڈاکٹر مسرور سیالسربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا، آخوند زادہ حسین،مجالس وحدت المسلمین کے ناصر شیرازی، مینگل گروپ کے ساجد ترین سمیت دیگر رہنما، پی ٹی آئی کراچی ڈویڑن کے صدر راجا اظہر، اراکین اسمبلی سمیت دیگر رہنماوٴں نے بھی شامل تھے۔تحریک تحفظ آئین پاکستان اتحاد کے رہنماوٴں نے کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیل، محمد سہیل افضل خان سمیت دیگر صحافیوں سے ملاقات کی اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ بعد ازاں سلمان اکرم راجہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک کیں آئین کی بالادستی ہونی ہے ایک شاف شفاف الیکشن ہی حل ہے تین سال سے میرا عمران خان سے قریب تعلق ہے لیکن وہ واضح کہتے ہیں پاکستان کا مستقبل جمہوریت سے منسلک ہے

ہم ہرگز کسی کی خوشدلی حاصل کرنے کی کوشش نہیں کرتے ماضی میں لوگوں نے ڈیلز کیں ہیں لیکن عمران خان نے ڈیل نہیں کرنا ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان پاکستان کے آئین پر سمجھوتہ نہیں کریں گے آج وہ جماعتیں جنہوں نے سمجھوتے کیئے کیا وہ ملک کے لیئے تھے ماضی میں مخصو، طبقے نے پاکستان کی معیشت کو خراب کیا پورے ملک کی عوام چاہتے ہیں کہ عزت نفس ملے وہ حقوق انکو ملیں جو انکا بنیادی حق ہے ۔ سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ہم سب اس پر متفق ہیں کہ پاکستان کا مستقبل آزاد الیکشن ہے ہم ہر چند سالوں میں اس نظام میں آگے نہیں بڑھ رہے آج ہمیں وہ حقوق حاصل نہیں چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال ہوگیا پنجاب میں روز مرہ میں لوگوں کے گھروں کو توڑ کر داخل ہوجاتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے تھے کہ یہ صرف بلوچستان میں ہوتا تھا ہمیں پورے پاکستان کے لیئے کھڑا ہونا یے جن قوتوں کی نظر یے ہماری کوئی حیثیت نہیں 2024 کا الیکشن جس طرح لوٹا گیا اسکی مثال نہیں ملتی سو سو فیصد ہمارا ٹرن آوٹ تھا ہر پولینڈ اسٹیشن پر ہمارے دفتر سیل کردیئے گئے جھوٹ بولنے والوں دندناتے پھر رہے ہیں ہم سب کو دعوت دے رہے ہیں کہ سب آئین اور بنیادی حقوق اور جمہوریت کے لیئے لڑنا یے ۔ سلمان اکرم راجہ کا مزید کہنا تھا کہ یہ وقتی معاملہ نہیں ہے ہمارا عزم غیر متزلزل ہے عمران خان کا عظم غیر متزلزل ہے ۔

Comments are closed.