سیکیورٹی فورسز کی خوارج کی موجودگی کی اطلاعات پر ڈیرہ اسماعیل خان میں کارروائیاں

راولپنڈی، پشاور (آن لائن)سیکیورڑی فورسز کی خوارج کی موجودگی کی اطلاعات پر ڈیرہ اسماعیل خان میں دو الگ الگ کارروائیاں میں سات خوارج مارے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے درابن کے علاقے میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں نے خوارج کے ٹھکانے کو موثر طریقے سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں چار خوارج مارے گئے، دریں اثناء سیکیورٹی اہلکاروں نے مدی کے علاقے میں بھی ایک اور کارروائی کی، جس کے دوران تین خوارج مارے گئے

، ہلاک خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، ہلاک خوارج علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے، علاقے میں پائے جانے والے کسی ممکنہ خارجی کو ختم کرنے کے لئے کلیئرنس آپریشنز بھی کئے گئے، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

Comments are closed.