جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے رکن اختر حسین نے استعفیٰ دیدیا

اسلام آباد(آن لائن )جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے رکن اختر حسین نے استعفیٰ دیدیا۔تیرہ رکنی جوڈیشل کمیشن آف پاکستان میں چیف جسٹس آف پاکستان سمیت 5 ججز، پارلیمنٹ کے 4 ارکان، اٹارنی جنرل، وزیر قانون، بار کونسل کا نمائندہ اور اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے نامزد خاتون یا غیرمسلم رکن کمیشن کا حصہ ہوتے ہیں،اخترحسین نے مختلف اجلاسوں میں اپناکردار اداکیا۔اخترحسین ایڈووکیٹ نے اپنا استعفیٰ چیئرمین جوڈیشل کمیشن اف پاکستان چیف جسٹس یحیٰی افردی کو ارسال کردیا۔

استعفے کے متن کے مطابق انہوں نے لکھا کہ پاکستان بار کونسل نے مجھے تین مرتبہ متفقہ طور پر منتخب کیا، اعلیٰ عدلیہ میں حالیہ تعیناتیوں کے معاملے پر مزید فرائض سرانجام نہیں دے سکتا۔ان کا کہنا تھا کہ ممبر جوڈیشل کمیشن اپنے عہدے سے مستعفی ہو رہا ہوں، یقین دلاتا ہوں عدلیہ کی آزادی کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھوں گا۔استعفے کے متن کے مطابق انہوں نے لکھا کہ پاکستان بار کونسل نے مجھے تین مرتبہ متفقہ طور پر منتخب کیا، اعلیٰ عدلیہ میں حالیہ تعیناتیوں کے معاملے پر مزید فرائض سرانجام نہیں دے سکتا۔ان کا کہنا تھا کہ ممبر جوڈیشل کمیشن اپنے عہدے سے مستعفی ہو رہا ہوں، یقین دلاتا ہوں عدلیہ کی آزادی کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھوں گا۔

Comments are closed.