پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت اڈیالہ جیل کے باہر کیمپ کے قیام سے گھبرانے لگی

اسلام آبا د(آن لائن)پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت اڈیالہ جیل کے باہر کیمپ کے قیام سے گھبرانے لگی،پی ٹی آئی کی سیاسی و کور کمیٹی کا طلب کردہ اجلاس اچانک ملتوی کر دیا،ذرائع کے مطابق اجلاس میں اڈیالہ جیل کے باہر کیمپ لگانے کے پنجاب قیادت کے فیصلے کی توثیق ہونا تھی،چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اجلاس کی صدارت کرنا تھی،بیرسٹر گوہر نے فیملی مصروفیت کے باعث اجلاس کی صدارت سے معذرت کی،کور کمیٹی و سیاسی کمیٹی اجلاس میں اڈیالہ جیل کے باہر کیمپ لگانے کا حتمی فیصلہ ہونا تھا

،پی ٹی آئی پنجاب کی قیادت اڈیالہ جیل کے باہر احتجاجی کیمپ لگانے کے لئے بضدہے،پی ٹی آئی مرکزی قیادت کی منظوری کے بعد کیمپ قائم ہوگا،بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں میں رکاوٹوں پر کیمپ لگانے کا فیصلہ ہوا تھا،پی ٹی آئی پنجاب کے مطالبہ پر کور و سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہونا تھا،چئیرمین و سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی نے مصروفیات کیوجہ سے اجلاس موخرکیا۔

Comments are closed.