کراچی (آن لائن) وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی نے سفارتی دہشت گردی شروع کر رکھی ہے۔ ترقی کے سفر میں سب کو اپنا کلیدی کردار ادا کرنا ہو گا ۔ ا ڑان پاکستان جیسے منصوبوں کو مکمل کرنے کے لئے ہمیں سیاسی استحکام کی ضرورت ہے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا اور بین الاقوامی تنظیمیں پاکستان کے خلاف مہم جوئی کر رہی ہیں، آج تک بدترین دشمن بھارت نے یہ مہم جوئی پاکستان کے خلاف نہیں کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ عارف علوی امریکا میں ریاست کے خلاف زہر اگل رہے ہیں،
یہ پاکستان پر پابندیاں لگوانا چاہتے ہیں، کامیاب نہیں ہوں گے، انہوں نے اپنی سیاست پاکستان کے مفاد سے اوپر رکھی ہوئی ہے، یہ کس شخص کیلئے شور مچا رہے ہیں، جس کی چوری کا دستاویزی ثبوت پکڑا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے تاریخ کی سب سے زیادہ شفاف دستاویزی چوری کی، عوام کی دولت پر بدترین ڈاکہ ڈالا۔ انہوں نے کہا کہ ترقی کے سفر میں سب کو اپنا کلیدی ادا کرنا ہو گا ۔ چین ، بھارت اور جنوبی کور یا ہم سے بہت پیچھے ہونے کے باوجود آج معاشی ترقی کے میدا ن میں بہیت آگے نکل گئے ۔ اس کی بڑی وجہ ہمارے ملک میں سیاسی عدم استحکام اور پالیسیوں میں تسلسل نہ ہو نا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں مستقل مزاجی سے تر قی کے ایجنڈے پر کام کرنا ہو گا ۔ ہمیں اپنی برآمدات کو بڑھا نا ہے ۔
انہوں نے کہا بہتر نتائج کے لئے وفاق اورصوبوں کو اپنے اپنے دائرہ کار میں رہتے ہوے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ ملک میں سیاسی اور معاشی استحکام وقت کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے تعلیمی ا شاریے دیگر ممالک کے مقابلے میں بہت پیچھے ہیں ۔ تعلیمی معیار میں بہتری کے لئے صوبوں کو بھی کردار ادا کرنا ہو گا ۔ اڑان پاکستان ملکی ترقی کا منصو بہ ہے تاہم اس منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے ہمیں سیاسی استحکام کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے نجی شعبے کو اہم قرار دیتے ہوے کہا ملکی ترقی کے لئے نجی شعبے کو بھی فعال کر دار کرنا ہو گا ۔
Comments are closed.