پورے ملک کے مسائل ایک جیسے ہیں، ستر سالوں سے غریب کو پیسا گیا ہے‘سلمان اکرم راجہ

اگر دریائے سندھ سے پانی موڑا جائے گا تو سندھ کے عوام کا پانی چھینا جائے گا
پیپلزپارٹی سندھ کے پانی کے مسئلے پر عوام کے ساتھ نہیں ہے،ہم محبت کا پیغام لائے ہیں ،اسدقیصر
رہنماؤں کو سندھ کا دورہ کرنے پر ویلکم کرتے ہیں ہم نے ملکر ملک کو بچانا ہے اس فسطائیت کا خاتمہ کرنا ہے‘حلیم عادل شیخ
تحریک انصاف کے مرکزی قائدین، تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں کی حیدرآبادمیں گول میز اورپریس کانفرنس
حیدرآباد(آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی قائدین، تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں سمیت حیدرآباد میں پی ٹی آئی سندھ کے نائب صدر محسن گھن کے گھر پہنچے۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان اتحاد میں شامل مرکزی قائدین جنرل سیکریٹری پی ٹی آئی بیریسٹر سلمان اکرم راجہ، پی ٹی آئی مرکزی رہنما و سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، ایڈووکیٹ سردار لطیف کھوسہ، پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ، سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا، آخوند زادہ حسین، بی این پی مینگل کے ساجد ترین، سندھ کے ایڈیشنل جنرل سیکریٹری رضوان نیازی، پی ٹی آئی کے رہنما جمال صدیقی، ولی محمد مغیری، مرکزی رہنما حاجی نثار آرائین، صیم خان سمیت دیگر کے ہمراہ پی ٹی آئی حیدرآباد ڈویژن کے صدر ایڈووکیٹ فیصل، مغل، جنرل سیکریٹری پیر مرتضیٰ شاہ جیلانی، سمیت حیدرآباد ڈویژن کے رہنماؤں و تمام اضلاع کے عہدیداروں و کارکنوں سے ملاقات کی اور گھمن ہاؤس پر پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔پی ٹی آئی سندھ کی جانب سے سندھ کے مسائل پرنجی ہوٹل میں گول میز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں کے ساتھ سندھ کے نامور ادیب، دانشور، مفکروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ گول میز کانفرنس میں سندھ کے مسائل کر اجاگر کیا گیا اور ان کے جامع حل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

حیدرآباد گھمن ہاؤس پر مرکزی سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہم سندھ کی عوام کو بتانے آئے ہیں کہ پی ٹی آئی کی سیاست ملک گیر ہے پورے ملک کے مسائل ایک جیسے ہیں، پورے ملک میں ستر سالوں سے غریب کو پیسا گیا ہے۔ انہوں نے کہا آج سندھ میں پانی کا مسئلہ ہے سندھ میں جن حکمرانوں کو عوام نے ووٹ دیا وہ سندھ کے ہاریوں کے پانی کا تحفظ کیوں نہیں کر سکے۔سندھ دھرتی دریائے سندھ کے پانی پر پنپتی ہے یہ پانی سندھ دھرتی کا خون ہے یہ کہتے ہیں چولستان کی زمینوں کو آباد کرنا ہے تو وہ کس کا پانی ہوگا کم کیا جائے گا اگر دریائے سندھ سے پانی موڑا جائے گا تو سندھ کے عوام کا پانی چھینا جائے گا پی ٹی آئی سندھ کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے سندھ دھرتی کے پانی کے ایک ایک قطرہ کا تحفظ کرے گی۔ انہوں نے کہا ہم پاکستان کے عوام کو ان کے آئینی حق دلوانے کے لئے جدوجد کر رہے ہیں پاکستان فیڈریشن ہے یہ ون یونٹ نہیں یہاں صوبوں کے ساتھ آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان بھی ہے یہاں ہر خطے کے وسائل اور اور خطے کے لوگوں کے حقوق ہیں ہم پورے پاکستان کے عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا پاکستان کی سیاست آج ایسے تاریخی موڑ پر کھڑی ہے پاکستان کی تاریخی میں پہلے کبھی ایسا موڑ نہیں آیا یہ وہ موڑ ہے جہاں ہمارے نوجوان بتا رہے ہیں سیاست کیا ہوگی اور کیسے ہوگی آج ہر نوجوان خود لیڈر ہے وہ بات کرتا ہے اپنی بات سننوانا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا حیدرآباد میں پی ٹی آئی نے عام انتخابات میں کلین سئیپ کیا تمام نشتیں پورے ملک کی طرح یہاں حیدرآباد میں بھی چھینی گئی عوام کا مینڈیٹ چوری کیا گیا۔ عام انتخآبات میں عوام کی رائے کو کچلا گیا ایک مخصوص طبقہ عوام کو بھیڑ بکریاں سمجھتا ہے لیکن طاقت کا سرچشمہ عوام ہے۔ انہوں نے کہا اس وقت پورے ملک پر فسطائیت کا حملہ ہے، بلوچستان کی معدنیات کو ایک کمپنی کے حوالے کیا گیا بلوچستان کا حصہ اس کمپنی میں صرف 25 فیصد رکھا گیا۔

بلوچستان میں بسنے والے لوگوں کو بوج سمجھتا جاتا ہے اصل میں بلوچستان معدنیات ہیں جن پر کچھ خاص لوگ قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔ پاکستان میں ستتر سالوں سے فسطائیت کا نظام رائج تھا اس وقت فسطائیت کا نظام عروج پر پہنچ گیا ہے۔ سلمان اکرم راجہ نے کہا عمران خان عوام کے حقوق کے خاطر جیل میں ہمیشہ ہے مجھے کہتے ہماری سیاست کا مقصد صرف حق اور سچ کی جنگ ہے ہم پاکستان کی عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں بلوچستان کے بعد اب پنجاب سے بھی لوگ اٹھائے جارہے ہیں خیرپختون خواہ کو لہو لہان کر دیا گیا ہے بہت سارے اضلاع ایسے ہیں جہاں عوام گھروں سے باہر نکل نہیں سکتے بلوچستان جل رہا ہے سندھ میں حالات بدتر ہیں حکومت میں وہ لوگ آگئے ہیں جن کو عوام نے منتخب نہیں کیا ہے۔ عمران خان نے ہمیں مذاکرات کی اجازت دی ہے لیکن جن سے مذاکرات ہورہے تھے ان کے ہاتھ میں کچھ نہیں تھا۔ سلمان اکرم راجا نے کہا اسلام آباد میں 26 اور 27 فروری کو ملکگیر اجتماع کر رہ رہے ہیں تمام سیاسی جماعتوں کو مشترکہ جدوجہد کی دعوت دی ہے ملکر ملک کو بچائیں گے۔ انہوں نے کہا پیکا ایکٹ کے ذریعے عوام کا گلا گھونٹا جارہا ہے عدلیہ کی آزادی سلب کرنے کے بعد میڈیا کی آواز بند کی جارہی لیکن ہم بتائیں کے پاکستان کی عوام اپنے وسائل کے لئے متحدہ ہے اور ہمارے ساتھ ملکر جدوجہد کرے۔ پی ٹی آئی مرکزی رہنما و سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہم سندھ میں محبت کا پیغام لیکر آئے ہیں سندھ میں پانی کا سنگین ہے پیپلزپارٹی وفاقی حکومت میں شامل ہے جو کچھ ہورہا ہے پیپلزپارٹی کے مشورے سے ہورہا ہے پیپلزپارٹی سندھ کے پانی کے مسئلے پر عوام کے ساتھ نہیں ہے۔ بیس سالوں سے پیپلزپارٹی سندھ کے وسائل لوٹ رہی ہے کراچی کو پیپلزپارٹی نے کرنچی کرنچی کر دیا ہے

پورے سندھ کی صورتحال انتہائی خراب ہے سندھ میں کچے کے ڈاکوؤں کی حکوت ہے امن امان کی صورتحال خراب ہے کراچی میں گھر سے باہر نکلتے ہیں تو یقین نہیں ہوتا کہ واپس گھر آئیں گے۔ بلوچستان میں اسٹیٹ کی رٹ ختم ہوچکی ہے خطرناک حالات ہوچکے ہیں ایک پاکستانی کی حیثیت سے ہمیں تشویش ہے۔ سندھ کی اکانومی کاشتکاری پر ہے لیکن دریائے سندھ کا پانی موڑا جارہا ہے پانی کی مسئلے پر ہم سندھ کے عوام کیساتھ کھڑے ہیں انہوں نے کہا اپنی ذاتی اناء وار ایگو سے سب نکلیں تمام اسٹٰیک ہولڈر ملکر ملک کے لئے سوچیں کیوں کہ پاکستان کی سالمیت خطرے میں ہیں۔ سردار لطیف کھوسہ نے کہا کچھ روز قبل حیدرآباد میں پولیس نے وکیل کو تزلیل کا نشانہ ہم وکیل کی بی عزتی کسی صورت برداشت ہیں کریں گے ہم وکلاء برادری کیساتھ ہیں، حیدرآباد می ایک وزیر کے قریبی رشتہ دار کو ایس ایس پی لگایا ہوا ہے،انہوں نے کہا مرتضیٰ جتوئی کو جھوٹے کیس میں گرفتار کیا گیا جی ڈی اے کے رہنماؤں پر جھوٹے کیسز بنائے گئے۔ انہوں ں ے کہا 26 ویں آئینی ترمیم کے ذریعے عدلیہ کو کمزور بنا دیا گیا ہے جس نے آئین بنایا ان کے نواسے نے ہی آئین توڑنے میں کردار ادا کیا۔ پیکا ایکٹ کے ذریعے میڈیا کا گلا گھونٹا گیا ہے جس سوسائٹی میں اظہار رائے پر پابندی ہو توہ وہ سوسائٹی ختم ہوجاتی ہے۔ پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا تحریک تحفظ آئین پاکستان میں شامل جماعتوں کے رہنماؤں کو سندھ کا دورہ کرنے پر ویلکم کرتے ہیں ہم نے ملکر ملک کو بچانا ہے اس فسطائیت کا خاتمہ کرنا ہے سندھ ایک زرعی صوبہ ہے سندھ کی زراعت دریائے سندھ کے پانی پر ہوتی ہے پیپلزپارٹی نے پہلے سندھ کی زراعت کو تباہ کیا اب سندھ کے حصہ کا پانی کا بھی سودہ کر کے سندھ دشمنی کا ثبوت دیا ہے پیپلزپارٹی اگر سندھ کے عوام کے ساتھ ہے تو سندھ میں عوام کے ساتھ سراپا احتجاج نظر آتی لیکن پیپلزپارٹی کے لوگ عوام کو گمراہ کر رہے ہیں۔

Comments are closed.