سکیورٹی فورسز کا ضلع خیبر کے علاقے باغ میں خفیہ اطلاع پرآپریشن‘ 10خوارج ہلاک

پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں‘آئی ایس پی آر
ہشتگردی کے مکمل خاتمے تک دہشت گردوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی، وزیراعظم
راولپنڈی(آن لائن)سکیورٹی فورسز نے ضلع خیبر کے علاقے باغ میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کے دوران 10خوارج ہلاک کر دیئے ہیں۔ آئی ایس پی آرسے جاری ہونے والے بیان کے مطابق 23/24 فروری 2025 کی رات، سیکورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع خیبر کے جنرل علاقے باغ میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران اپنے ہی دستوں نے خوارج کے مقام پر مؤثر طریقے سے کام کیا جس کے نتیجے میں دس خوارج جہنم واصل ہوئے۔

علاقے میں پائے جانے والے کسی اور خارجی کو ختم کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے کیونکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع خیبر کے علاقے باغ میں 10 خارجیوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ انسانیت کے دشمنوں کے مذموم عزائم کو اسی طرح خاک میں ملاتے رہیں گے، کومت اور سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے مکمل سد باب کے لیے متحد ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک دہشت گردوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔

Comments are closed.