چیئرمین پی اے سی جنید اکبر، روٴف حسن، شیر علی ارباب اور ڈاکٹر امجد کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست پر نوٹس جاری

اسلام آباد ( آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی اے سی جنید اکبر، روٴف حسن، شیر علی ارباب اور ڈاکٹر امجد کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔جسٹس خادم حسین سومرو نے کیس کی سماعت کی، پی ٹی آئی رہنماوٴں کی وکیل عائشہ خالد ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئیں۔وکیل نے موٴقف اختیار کیا کہ جیل انتظامیہ کو ملاقات کے لیے فہرست بھجوائی جاتی ہے

چیئرمین پی اے سی جنید اکبر، روٴف حسن، شیر علی ارباب اور ڈاکٹر امجد کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست پر نوٹس جاری، لیکن اس کے باوجود ملاقات نہیں کروائی جاتی۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ انہیں اصل حقیقت کا معلوم نہیں اس لیے فریقین کو نوٹس کر رہے ہیں۔عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔چیئرمین پی اے سی جنید اکبر، روٴف حسن، شیر علی ارباب اور ڈاکٹر امجد نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔

Comments are closed.