صدر سپریم کورٹ بار رؤف عطاء کی شاہد خاقان عباسی کے بیان کی مذمت

سپریم کورٹ سے متعلق شاہد خاقان عباسی کے ریمارکس غیرذمہ دارانہ تھے، امید ہے معافی مانگیں گے‘بیان جاری
اسلام آباد(آن لائن)صدر سپریم کورٹ بار رؤف عطاء نے شاہد خاقان عباسی کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ سے متعلق شاہد خاقان عباسی کے ریمارکس غیرذمہ دارانہ تھے، امید ہے معافی مانگیں گے۔صدر سپریم کورٹ بارنے ایک بیان میں کہا کہ شاہد خاقان عباسی وزیراعظم کے آئینی عہدے پر رہ چکے ہیں، سپریم کورٹ سے متعلق شاہد خاقان عباسی کے ریمارکس غیرذمہ دارانہ تھے۔ میاں رؤوف عطاء نے کہا کہ امید کرتے ہیں شاہد خاقان عباسی اپنے الفاظ پر معافی مانگیں گے؟ کسی کو ملکی اداروں کو بدنام کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

Comments are closed.