باکو (آن لائن) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آذر بائیجان کے صدر الہام علییوف ایک دو راندیش رہنما ہیں ۔ پاکستان باکو کے ساتھ تجارتی تعلقات سمیت تمام شعبوں میں تعاون کے فروغ کا خواہاں ہے ۔ آسان خدمت مرکز تمام سہولیات سے لیس ہے ، اس طر ز کے مراکز پاکستان میں بھی ہیں ۔ باکو میں آ سان خدمت مرکز کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے انہوں نے کہا آذر بائیجان کے صدر ایک دور اندیش رہنما ہیں ۔ پاکستان باکو کے ساتھ تجار تی تعلقات سمیت شعبوں میں تعاون کے فروغ کا خواہاں ہے آزری وفد اپریل میں پاکستان کا دورہ کرے گا وفد کے دورے کے موقع پر دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری کے دو ارب ڈالر کے معائدے پر دستخط ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ آسان خدمت مرکز تمام سہولیات سے لیس ہے ۔ ادارے کے سٹارٹ اپ سینٹر کا بھی دورہ کیا ہے ۔ سینٹر کے رضا کار اپنی ذمہ داریوں خوش اسلوبی سے سر انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا آسان خدمت مرکز طرز کے مراکز پاکستان میں بھی ہیں ، یہ ماڈل عوامی خدمت، شفاف جوابدہ اور موثر فراہمی کو یقینی بنا تا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک چھت تلے تمام تر سہولیات کی فراہمی احسن اقدام ہے ۔ اقدام کا مقصد شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنا ہے۔
قبل ازیں وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے آسان خدمت مرکز کا دورہ کیا۔ آذربائیجان کے صدر کی زیر نگرانی عوامی خدمت اور سماجی اختراع کی ریاستی ایجنسی کے چیئرمین الوی مہدییف نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔ وزیر اعظم کو بریفنگ دی گئی کہ آسان خدمت شہریوں کی آسانی کو مقدم رکھ کر موٴثر عوامی خدمات کی فراہمی میں اپنی بہتر کارکردگی کے باعث ایک معروف ادارہ بن چکا ہے۔ یہ عوامی خدمات کی فراہمی میں سہولت فراہم کرنے کے لیے ایک منفرد ون اسٹاپ شاپ ماڈل ہے، جس سے شہریوں کو 400 سے زائد خدمات تک رسائی حاصل ہوتی ہے، جو تیس سرکاری اور 15 نجی اداروں کی طرف سے ایک ہی چھت تلے میسر ہیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے آسان خدمت کی شکل میں عوامی خدمات کی فراہمی کے اس کے جدید ماڈل کی تعریف کی جس نے دیگر ممالک کے لیے خدمات کا ایک اعلی معیار قائم کیا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ ہم اسلام آباد میں خدمت مرکز کے طرز کا ایک پائلٹ پراجیکٹ شروع کرنا چاہتے ہیں اور اس سلسلے میں ہم آزربا ئیجان کے سا تھ معاہدہ کر کے آپ کے تجربات سے استفادہ کریں گے۔ انہوں نے آسان خدمت کی ایک ٹیم کو پاکستان کا دورہ کرنے اور باہمی تعاون کے مواقع تلاش کرنے کی دعوت بھی دی۔ اس موقع پر الوی مہدییف نے وزیر اعظم کو بریفنگ دی کہ یہ سروس صدر الہام علییف کا تاریخی اقدام ہے، جس کا آغاز جامع ادارہ جاتی گورننس اصلاحات کے حصے کے طور پر کیا گیا ہے اور جس کا مقصد شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنا ہے۔ یہ ماڈل عوامی خدمات کی شفاف، جوابدہ اور موثر فراہمی یقینی بناتا ہے، جس میں شہریوں کے تسلی بخش رائے بہتری کے لیے انتہائی ضروری جز کا کردار ادا کرتی ہے۔
وزیر اعظم کو بریفنگ دی گئی کہ موبائل خدمت آسانجس میں خصوصی طور پر تیار کردہ بسیں اور ایک ٹرین شامل ہے، پہلے سے طے شدہ شیڈول پر کام کرتی ہیں، جو ضروری عوامی خدمات براہ راست مقامی لوگوں تک پہنچاتی ہیں اور اس طرح سب کے لیے شمولیت اور رسائی کو یقینی بناتی ہے۔ وزیر اعظم نے صدر الہام علیئیف کی بصیرت انگیز قیادت کی تعریف کی اور عوامی فلاح و بہبود کے اس سہولت کو سراہا۔ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیر تجارت جام کمال خان، وزیر سرمایہ کاری و نجکاری عبدالعلیم خان، وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی سید طارق فاطمی بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے ۔
Comments are closed.